صوابی میں پولیس اور سی ٹی ڈی کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے دو مطلوب دہشت گرد ہلاک
👁️ 368 بار دیکھا گیا
صوابی میں پولیس اور سی ٹی ڈی کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے دو مطلوب دہشت گرد ہلاک
صوابی (نمائندہ ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور پولیس نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے دو انتہائی مطلوب دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔
سی ٹی ڈی کے مطابق اجمیر شاہ پہاڑ شادو ڈھیرے کے علاقے میں انٹیلیجنس آپریشن کے دوران 2 موٹر سائیکلوں پر سوار کالعدم ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگردوں نے پولیس پارٹی اور سی ٹی ڈی اہلکاروں پر فائرنگ کی۔
جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا کہ سی ٹی ڈی اور پولیس اہلکاروں کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار 2 دہشت گرد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ دیگر 2 دہشت گرد، رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے، جن کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن شروع کر دیا گیا۔
سی ٹی ڈی نے مزید بتایا کہ پولیس اور دہشتگردوں کے مابین فائرنگ کا سلسلہ تقریبا 35 منٹ جاری رہا، ہلاک دہشت گردوں کی شناخت کے دوران معلوم ہوا کہ مارے جانے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) طیب اکبر گروپ سے ہے اور وہ پولیس پر حملوں سمیت دہشتگردی کے دیگر واقعات میں انتہائی مطلوب تھے۔
مزید بتایا گیا کہ ہلاک دہشتگردوں میں سے ایک کی شناخت نعمان عرف مانے کے نام سے ہوئی، مارا گیا دہشت گرد کانسٹیبل جمال الدین اور ڈرائیور کانسٹیبل زاہد کو شہید کرنے سمیت قتل، اقدام قتل، بھتہ خوری اور دہشتگردی کے دیگر مقدمات میں مطلوب تھا۔
ٹی ٹی پی سے تعلق رکھنے والا دوسرا دہشت گرد، عبد الباسط بھی دہشتگردی کی وارداتوں میں ملوث اور تھانہ سی ٹی ڈی مردان کو مطلوب تھا۔
سی ٹی ڈی کے مطابق جوابی کارروائی میں مارے جانے والے دہشت گردوں سے ایک عدد کلاشنکوف، پستول، 6 میگزین، 23 راؤنڈز، 2ہینڈ گرینیڈ، 2موبائل فونز اور کالعدم ٹی ٹی پی کے 2 کارڈز برآمد ہوئے ہیں۔
فرار ہونے والے دہشتگردوں کی گرفتاری کے لیے پولیس اور سی ٹی ڈی کی اضافی نفری نے علاقے میں سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بنوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، ٹی ٹی پی کے 6 دہشتگرد ہلاک
29/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
یمن : باب المندب کے قریب اہم حوثی کمانڈر سفیان الحمیری ہلاک
28/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
حماس سربراہ کا پہلا انٹریو: یمن صورتحال پر ثالثی کی پیشکش، دونوں فریقین سے مذکرات پر زور
28/September/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
شام: درعا میں دستی بم کے دھماکے سے خاتون ہلاک، شوہر شدید زخمی
28/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد ہلاک
28/September/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشتگرد حملوں اور پولیس نقصانات میں اضافہ، وائٹ پیپر میں حکومت سے جواب طلب
28/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26342 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15589 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11876 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9204 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7480 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5305 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C