صومالیہ میں امریکی فوجی کا اسپیشل آپریشن، داعش کا سینیئر رہنما بلال السوڈانی ہلاک
👁️ 48 بار دیکھا گیا
صومالیہ میں امریکی فوجی کا اسپیشل آپریشن، داعش کا سینیئر رہنما بلال السوڈانی ہلاک
واشنگٹن (ڈیلی اردو/اے ایف پی/رائٹرز) پینٹاگون کا کہنا ہے کہ اسلامک اسٹیٹ کے اہم سرغنہ بلال السوڈانی ایک خصوصی فوجی آپریشن میں ہلاک ہو گئے۔ حکام کے مطابق وہ داعش کی توسیع میں ایک ‘اہم سہولت کار’ تھے۔
امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کے حکام نے جمعرات کے روز اعلان کیا کہ امریکہ کی اسپیشل آپریشنز فورسز نے صومالیہ کے ایک دور دراز علاقے میں نام نہاد اسلامی دہشت گرد گروپ ‘اسلامک اسٹیٹ’ (داعش) سے وابستہ ایک سینیئر شخصیت بلال السوڈانی کو ہلاک کر دیا۔
The U.S. military conducted a successful counterterrorism operation in Somalia. https://t.co/F6MCDYLqwP pic.twitter.com/HHIW8VC3nZ
— U.S. Africa Command (AFRICOM) (@USAfricaCommand) January 26, 2023
امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے بتایا کہ صومالیہ میں آئی ایس کے علاقائی رہنما بلال السوڈانی اس گروپ کے عالمی نیٹ ورک کے لیے بھی ایک ”اہم سہولت کار” تھے۔
آسٹن نے ایک بیان میں کہا، ”یہ کارروائی امریکہ اور اس کے شراکت داروں کو مزید تحفظ فراہم کرتی ہے اور یہ امریکیوں کو اندرون ملک اور بیرون ملک دہشت گردی کے خطرے سے بچانے کے لیے ہماری ثابت قدمی اور عزم کی بھی عکاس ہے۔”
ہمیں اس آپریشن کے بارے میں مزید کیا معلوم ہے؟
امریکی وزیر دفاع نے بتایا کہ صدر جو بائیڈن نے اس آپریشن کا حکم دیا تھا، جو بدھ کے روز انجام دیا گیا تھا۔
امریکی حکام کے مطابق بلال السوڈانی اور داعش کے دیگر دس جنگجو اس وقت گولی باری میں ہلاک ہوئے جب امریکی افواج کا ایک خصوصی دستہ انہیں پکڑنے کے لیے پہاڑ کے غار کے کمپلیکس میں اترا۔
آسٹن نے مزید کہا کہ اس آپریشن میں کوئی شہری زخمی یا ہلاک نہیں ہوا۔ خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹیڈ پریس نے ایک امریکی اہلکار کے حوالے سے بتایا کہ چھاپے کی اس کارروائی میں شامل ایک امریکی فوجی کتے کے کاٹنے سے زخمی ہو گیا۔
بلال السوڈانی کون تھے؟
میڈیا رپورٹس میں امریکی حکام کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ السوڈانی نام نہاد اسلامی شدت پسند تنظیم اسلامک اسٹیٹ میں شامل ہونے سے قبل القاعدہ سے منسلک گروپ الشباب کے لیے جنگجوؤں کو بھرتی اور انہیں تربیت دینے کا کام کیا کرتے تھے۔
اطلاعات کے مطابق وہ افریقہ میں آئی ایس کی کارروائیوں میں ملوٹ ہونے کے ساتھ ہی افغانستان میں سرگرم اسی کی ایک شاخ اسلامک اسٹیٹ خراسان (آئی ایس کے) کے لیے مالی تعاون بھی فراہم کرنے میں ملوث تھے۔
آسٹن نے کہا السوڈانی افریقہ اور افغانستان میں داعش کی بڑھتی ہوئی موجودگی کو فروغ دینے کے ساتھ ہی عالمی سطح پر بھی اس گروپ کی کارروائیوں میں مالی اعانت کے ذمہ دار تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ہنگو میں آئی ای ڈی دھماکہ، معروف قبائلی رہنما حاجی عزت گل ہلاک
22/July/2026 👁️ 196 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں دہشت گردوں نے سرکاری سکول بارودی مواد سے تباہ کردیا
22/July/2026 👁️ 250 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایرانی بندرگاہوں اور شہروں پر نئے فضائی حملے
22/July/2026 👁️ 156 بار دیکھا گیا
ایرانی وزیر داخلہ کی وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سے ملاقاتیں
22/July/2026 👁️ 133 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں جھڑپوں کے دوران مسجد اور مدرسہ تباہ، تحقیقات کا مطالبہ
22/July/2026 👁️ 244 بار دیکھا گیا
حماس نے خلیل الحیہ کو تنظیم کا نیا سربراہ مقرر کر دیا
22/July/2026 👁️ 289 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8969 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4827 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3597 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3580 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2570 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2323 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C