ضلع کرم میں مائن دھماکہ، ایک شخص زخمی، لوئر کرم میں 2 دہشتگرد ہلاک
👁️ 129 بار دیکھا گیا
ضلع کرم میں مائن دھماکہ، ایک شخص زخمی، لوئر کرم میں 2 دہشتگرد ہلاک
کرم(ڈیلی اردو) خیبرپختونخواہ کے شورش زدہ ضلع اپر کرم کے علاقے پیواڑ خمزے کلی میں مائن دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص شدید زخمی ہوگیا، جسے مقامی افراد نے فوری طور پر علاج کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال پاراچنار منتقل کر دیا۔
پولیس کے مطابق دھماکہ تھانہ پیواڑ کی حدود میں پیش آیا، جس میں شبیر حسین ولد نوروز علی زخمی ہوئے۔ واقعے کے بعد متعلقہ اداروں نے علاقے کی جانچ شروع کردی۔ مقامی ذرائع کے مطابق پیواڑ خمزے اور گردونواح میں اس سے قبل بھی مائن دھماکوں کے واقعات پیش آچکے ہیں، جس کے باعث علاقے میں تشویش پائی جاتی ہے۔
دوسری جانب لوئر کرم میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلیجنس معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کے مشتبہ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران ڈرون نگرانی بھی کی گئی، جس کے نتیجے میں 2 دہشتگرد ہلاک جبکہ 4 دیگر زخمی ہوئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی کے بعد علاقے میں ممکنہ خطرات کے تدارک اور سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے سرچ اور سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
چاغی میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
ایران نے سعودی عرب پر حوثی حملوں میں ملوث ہونے کا الزام مسترد کردیا، ریاض اور حوثیوں میں ثالثی کی پیشکش
17/October/2026 👁️ 216 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز بحری آمدورفت کے لیے کھلی ہے، ایران کی ناکہ بندی برقرار ہے، امریکی فوج کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 104 بار دیکھا گیا
شمالی کوریا کا مصنوعی ذہانت سے لیس جدید تارپیڈو کا تجربہ کامیاب ہونے کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
حوثی باغیوں کے خلاف اسرائیلی مدد لینے کا سعودی عرب کو ٹرمپ کا مشورہ
17/October/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
اورکزئی میں پولیس اور سکاؤٹس کی مشترکہ کارروائی، 10 دہشتگرد ہلاک
16/October/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11910 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9258 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7517 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5462 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C