طائف میں حوثی ڈرون کے ملبے سے یمنی شہری ہلاک، پاکستانی سمیت دو افراد زخمی
👁️ 343 بار دیکھا گیا
طائف میں حوثی ڈرون کے ملبے سے یمنی شہری ہلاک، پاکستانی سمیت دو افراد زخمی
ریاض (ڈیلی اردو) سعودی عرب کے شہر طائف میں حوثی باغیوں کی جانب سے داغے گئے ایک ڈرون کو روکنے کے بعد گرنے والے ملبے سے ایک یمنی شہری ہلاک جبکہ ایک پاکستانی شہری اور ایک سعودی خاتون زخمی ہوگئیں۔ سعودی حکام کے مطابق زخمی ہونے والے پاکستانی شہری کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔
سعودی محکمہ شہری دفاع نے بتایا کہ حوثی باغیوں کی جانب سے بھیجے گئے ڈرون کو کارروائی کے دوران فضا میں ہی روک کر تباہ کر دیا گیا، تاہم اس کے نتیجے میں ڈرون کے ٹکڑے مختلف مقامات پر آ گرے۔
حکام کے مطابق ملبے کی زد میں آ کر یمنی شہریت رکھنے والا ایک مقیم شخص ہلاک ہوگیا، جبکہ ایک سعودی خاتون اور ایک پاکستانی شہری زخمی ہوئے۔ پاکستانی شہری کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث اسے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
سعودی شہری دفاع کے مطابق ڈرون کے ملبے سے متعدد عمارتوں اور گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ واقعہ مکہ مکرمہ کے مشرق میں واقع طائف کے علاقے میں پیش آیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان: نوشکی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 37 بار دیکھا گیا
چاغی میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
ایران نے سعودی عرب پر حوثی حملوں میں ملوث ہونے کا الزام مسترد کردیا، ریاض اور حوثیوں میں ثالثی کی پیشکش
17/October/2026 👁️ 274 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز بحری آمدورفت کے لیے کھلی ہے، ایران کی ناکہ بندی برقرار ہے، امریکی فوج کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 104 بار دیکھا گیا
شمالی کوریا کا مصنوعی ذہانت سے لیس جدید تارپیڈو کا تجربہ کامیاب ہونے کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
حوثی باغیوں کے خلاف اسرائیلی مدد لینے کا سعودی عرب کو ٹرمپ کا مشورہ
17/October/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11910 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9258 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7517 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5462 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C