طالبان حکومت اور پاکستان کے درمیان سعودی عرب میں نئی جنگ بندی پر اتفاق
👁️ 249 بار دیکھا گیا
طالبان حکومت اور پاکستان کے درمیان سعودی عرب میں نئی جنگ بندی پر اتفاق
ریاض (ڈیلی اردو/اے پی/اے ایف پی/روئٹرز/ڈی پی اے) افغانستان کی طالبان انتظامیہ اور پاکستان نے سعودی عرب میں نئے امن مذاکرات کرتے ہوئے جنگ بندی برقرار رکھنے پر اتفاق کر لیا ہے۔ سعودی عرب میں مذاکرات ان جنوبی ایشیائی ہمسایوں کے درمیان کشیدگی کم کرنے کی تازہ ترین کوشش ہے۔
افغانستان کی طالبان انتظامیہ اور پاکستان نے سعودی عرب میں نئے امن مذاکرات کرتے ہوئے جنگ بندی برقرار رکھنے پر اتفاق کر لیا ہے۔ سعودی عرب میں مذاکرات ان جنوبی ایشیائی ہمسایوں کے درمیان کشیدگی کم کرنے کی تازہ ترین کوشش ہے۔
افغانستان اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی حالیہ چند ہفتوں سے برقرار ہے۔ اکتوبر میں سرحد پر مہلک جھڑپوں کے بعد سے دونوں فریقین ابھی تک کسی مستقل امن معاہدے پر نہیں پہنچ سکے۔
تین افغان اور دو پاکستانی حکام نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر نیوز ایجنسی روئٹرز کو بتایا کہ تازہ مذاکرات سعودی عرب میں ہوئے اور دونوں فریقین نے جنگ بندی برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔
پاکستان کی وزارتِ خارجہ، اس کی فوج، افغان طالبان کے ترجمان اور سعودی عرب کی حکومت میں سے کسی نے بھی روئٹرز کے طرف سے اس تناظر میں مزید معلومات فراہم کا جواب نہیں دیا۔
ایک سینیئر افغان طالبان اہلکار نے بتایا کہ یہ مذاکرات سعودی اقدام کے بعد ہوئے: ’’ہم مثبت نتیجہ دیکھنے کے لیے مزید ملاقاتوں کے لیے کھلے ہیں۔‘‘
پاکستانی حکام نے بتایا کہ اسلام آباد کی نمائندگی فوجی، انٹیلی جنس ایجنسیوں اور وزارتِ خارجہ سے وابستہ عہدیداروں نے کی۔
پاکستان اور افغانستان نے اکتوبر کے دوران دوحہ میں جنگ بندی معاہدے پر دستخط کیے لیکن گزشتہ مہینے استنبول میں دوسرے دور کے مذاکرات بغیر کسی طویل مدتی معاہدے کے ناکام ہو گئے تھے۔
اسلام آباد کا کہنا ہے کہ وہ کابل سے پاکستان مخالف دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی تحریری یقین دہانی چاہتا ہے لیکن افغان طالبان کا کہنا ہے کہ وہ ایسی کوئی گارنٹی فراہم نہیں کر سکتے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان سے کردستان تک مسلح مزاحمت، ایرانی پاسداران انقلاب پر دباؤ بڑھنے لگا
15/September/2026 👁️ 155 بار دیکھا گیا
کابل میں سابق افغان حکومت کے جج عبدالمنیر نوری فائرنگ سے ہلاک
15/September/2026 👁️ 161 بار دیکھا گیا
خوست میں بارودی گولہ پھٹنے سے دو بچے ہلاک، ایک بچی شدید زخمی
15/September/2026 👁️ 140 بار دیکھا گیا
بنوں میں ڈرون حملہ، دو شہری ہلاک؛ پولیس آپریشن میں ایک دہشتگرد مارا گیا
15/September/2026 👁️ 146 بار دیکھا گیا
امریکا ایران کشیدگی میں مذاکرات کی راہ ہموار، ہرمز اور جوہری پروگرام اہم نکات بن گئے
15/September/2026 👁️ 180 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں امریکی کارروائی، دو ایرانی کشتیاں تباہ ہونے کا دعویٰ
15/September/2026 👁️ 173 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26293 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15542 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11828 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9136 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7419 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5167 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C