طالبان وزیر خارجہ امیر خان متقی ’غیر معمولی‘ دورے پر اسلام آباد میں
👁️ 42 بار دیکھا گیا
طالبان وزیر خارجہ امیر خان متقی ’غیر معمولی‘ دورے پر اسلام آباد میں
اسلام آباد (ڈیلی اردو/اے ایف پی) امیر خان متقی کی قیادت میں افغان وفد اسلام آباد میں پاکستانی اور چینی وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں اور بات چیت کرے گا۔ یہ وفد طالبان کے اقتدار پر قبضے کے بعد سے بیرون ملک جانے والے اعلیٰ ترین افغان وفود میں سے ایک ہے۔
افغانستان کی طالبان حکومت کے وزیر خارجہ ہفتہ کے روز اسلام آباد کے اپنے ایک غیر معمولی دورے کے دوران اپنے پاکستانی اورچینی ہم منصبوں سے بات چیت کر رہے ہیں۔ امیر خان متقی کو بین الاقوامی پابندیوں کی وجہ سے افغانستان چھوڑنے سے روک دیا گیا تھا لیکن اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی جانب سے خواتین پر طالبان حکومت کی پابندیوں کی ایک بار پھر مذمت کیے جانے کے چند روز بعد ہی اس طالبان رہنماکو اسلام آباد کے دورے کے لیے چھوٹ دی گئی۔
چین اور پاکستان افغانستان کے سب سے اہم پڑوسی ہیں۔ بیجنگ کی نظریں افغانستان کے ساتھ اپنی چھوٹی سی مشترکہ سرحد کے قریب غیر استعمال شدہ وسیع معدنی وسائل پر ہیں جبکہ اسلام آباد اپنی طویل مشترکہ سرحد کے ساتھ ساتھ بڑے سکیورٹی خطرات سے خبردار ہے۔
افغان وزیر خارجہ کے ہمراہ تجارت اور صنعت کے وزیر بھی اس دورے پر آئے ہیں۔ امریکہ کی قیادت میں غیر ملکی افواج کے انخلا اور مغربی حمایت یافتہ حکومت کے خاتمے کے بعد اگست 2021ء میں طالبان کے اقتدار پر قبضے کے بعد سے یہ وفد بیرون ملک بھیجے گئے اعلیٰ ترین افغان وفود میں سے ایک ہے۔
اسلام آباد میں قائم تھنک ٹینک ساؤتھ ایشین اسٹریٹیجک اسٹیبیلیٹی انسٹیٹیوٹ کی سربراہ ماریہ سلطان نے کہا، ”میرے خیال میں اس سربراہی اجلاس کی سب سے بڑی اہمیت یہ ہے کہ اس وقت افغانستان کے استحکام کے بغیر علاقائی اقتصادی ترقی کا مستقبل ممکن نہیں۔‘‘ انہوں نے اے ایف پی کو بتایا، ”یہ بھی ضروری ہے کہ افغانستان کے ساتھ باضابطہ تعلقات قائم کیے جائیں اور یہ تبھی ممکن ہے، جب سفارتی راستے کی تعمیر نو بھی کی جائے۔‘‘
رواں ہفتے کے آغاز پر اقوام متحدہ کے سربراہ انٹونیو گوٹیرش نے امریکہ، روس، چین اور 20 دیگر ممالک اور تنظیموں کے سفیروں کے ایک اجلاس میں کہا تھا کہ افغانستان میں ”لاکھوں خواتین اور لڑکیوں کو خاموش اور نظروں سے اوجھل کیا جا رہا ہے۔‘‘ اس اجلاس میں طالبان کے سرکاری عہدیداروں کو مدعو نہیں کیا گیا تھا۔
اسی ہفتے بھارت میں منعقدہ شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں بھی کابل کے کسی نمائندے کو مدعو نہیں کیا گیا تھا حالانکہ افغانستان کو اس تنظیم میں ایک مبصر ملک کی حثیت حاصل ہے۔
طالبان حکومت نے ملکی خواتین پر عائد کردہ پابندیوں پر تنقید کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے انہیں ایک ‘اندرونی سماجی مسئلہ‘ قرار دیا ہے۔ بین الاقوامی امدادی اداروں کا کہنا ہے کہ افغانستان کو دنیا کے بدترین انسانی بحرانوں میں سے ایک کا سامنا ہے، اس کی 38 ملین آبادی بھوک کا شکار ہے اور 30 لاکھ بچے غذائی قلت کے خطرے سے دوچار ہیں۔
چینی وزیر خارجہ چِن گانگ دسمبر میں اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد سے پاکستان کا پہلا دورہ کر رہے ہیں۔ وہ اپنے پاکستانی ہم منصب بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ دو طرفہ بات چیت بھی کریں گے۔ چین سرد جنگ کے بعد سے پاکستان کا کلیدی دفاعی اتحادی رہا ہے اور اربوں ڈالر کے قرضوں اور بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کے ذریعے اس کا سب سے اہم اقتصادی شراکت دار بھی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
لبنان میں اسرائیلی حملے، بچے سمیت 7 افراد ہلاک، جھڑپیں شدت اختیار کر گئیں
22/June/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
سوئٹزرلینڈ مذاکرات میں پیش رفت کے دعوے، مگر ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی
22/June/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
کریمیا پر یوکرین کا بڑا حملہ، 4 افراد ہلاک، ایندھن کی فروخت معطل
21/June/2026 👁️ 117 بار دیکھا گیا
یورینیم افزودگی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ایرانی صدر پزشکیان
21/June/2026 👁️ 133 بار دیکھا گیا
کراچی میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، خودکش بمبار گرفتار، جیکٹ برآمد
21/June/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
لبنان میں مداخلت نہ رکی تو ایران پر دوبارہ حملہ کرینگے، امریکی صدر ٹرمپ
21/June/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8846 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4600 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2466 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2118 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1916 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C