طالبان کے آپس میں اختلافات سے شریعت نافذ نہ ہوسکی، ملا ہبت اللہ
👁️ 69 بار دیکھا گیا
طالبان کے آپس میں اختلافات سے شریعت نافذ نہ ہوسکی، ملا ہبت اللہ
واشنگٹن (ڈیلی اردو/اے پی/وی او اے) طالبان کے سپریم لیڈر ہبت اللہ اخونزادہ نے افغانستان میں برسرِ اقتدار طالبان حکام سے کہا ہے کہ وہ باہمی اختلافات سے دور رہیں۔ سوویت یونین کو شکست کے بعد آپس کے اختلافات کی وجہ سے افغانستان میں شریعت نافذ نہیں ہو سکی تھی۔
خبر رساں ادارے ‘ایسوسی ایٹڈ پریس’ کے مطابق ہبت اللہ اخونزادہ کا یہ تحریری بیان رمضان کے اختتام پر عید الفطر سے قبل جاری کیا گیا ہے۔
عمومی طور پر طالبان میں اختلافات کی خبریں کم ہی سامنے آتی ہیں۔ تاہم کچھ حالیہ عرصے میں طالبان کی بعض اعلیٰ شخصیات نے قیادت کی فیصلہ سازی، خاص طور پر خواتین کی تعلیم سے متعلق فیصلوں پر اختلاف کا اظہار کیا تھا۔
طالبان کے سربراہ ہبت اللہ اخونزادہ ایک اسلامی اسکالر ہیں جو شاید کبھی بھی عوام میں دکھائی نہیں دیے اور طالبان کے گھڑ صوبہ قندھار سے باہر بھی وہ کم ہی نکلتے ہیں۔
وہ اور ان کے قریبی حلقے نے خواتین اور لڑکیوں پر پابندیاں عائد کرنے میں اہم کردار ادا کیا جس کی وجہ سے بین الاقوامی سطح پر ردِ عمل سامنے آیا اور طالبان کو عالمی سطح پر تنہائی کا سامنا کرنا پڑا۔
اخونزادہ کا یہ بیان ازبک اور ترک سمیت سات زبانوں میں جاری کیا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق طالبان سرمایہ کاری اور قانونی حیثیت حاصل کرنے کے لیے وسائل سے مالا مال وسطی ایشیائی ممالک کا سہارا لے رہے ہیں۔
بیان میں اخونزادہ کا کہنا تھا کہ طالبان حکام کو آپس میں برادرانہ تعلقات رکھیں جب کہ اختلافات اور خود غرضی سے بچنا چاہیے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ سوویت یونین کی افغانستان میں مداخلت اور کمیونزم کے خلاف جہاد میں شکست کے بعد آپس میں اختلافات ہوئے تھے اور اس تقسیم کی وجہ سے افغانستان میں شریعت کا نفاذ نہیں ہو سکا تھا۔
خیال رہے کہ اس بیان میں اخونزادہ نے تعلیم کا ذکر کرتے ہوئے لڑکیوں اور خواتین کے لیے اسکولوں اور یونیورسٹیوں کے دوبارہ کھولنے سے متعلق کچھ نہیں کہا۔
اس کے علاوہ انہوں نے حالیہ غیر مصدقہ رپورٹس کا حوالہ بھی نہیں دیا جن میں کہا گیا تھا کہ افغان خواتین کو زنا کے جرم میں سنگسار کرنے کا عمل دوبارہ شروع کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ یہ سزا اس سے قبل نوئے کی دہائی کے آخر میں طالبان کے پہلے دور حکومت میں دی جاتی تھیں۔
ان کا بیان میں مزید کہنا تھا کہ امن و امان کا قیام لوگوں پر زیادہ سختیاں کر کے قائم نہیں کی جا سکتی اور نہ ہی ان کے بقول سیکیورٹی شریعت اور انصاف کی فراہمی سے منسلک ہے۔
طالبان کے سربراہ کے بیان پر امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی کی نیشنل ڈیفینس یونیورسٹی سے منسلک اور کتاب ’ریٹرن آف طالبان‘ کے مصنف حسن عباس کا کہنا ہے کہ اخونزادہ کا بیان معقول ہے اور ان کی توجہ گروننس اور انسداد بدعنوانی کی معاملات پر ہے۔
حسن عباس کا مزید کہنا تھا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ یہ بیان ان کے حال ہی میں جاری کردہ آڈیو پیغام کے ذریعے پیدا ہونے والی منفی تاثر کو دور کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے خاص طور پر عوامی سزاؤں اور خواتین کے حقوق کے بارے میں ان کے اعلان کے بعد یہ بیان جاری ہوا ہے۔
ان کے بقول یہ پیغام نقصان پر قابو پانے کے لیے جاری کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ ہفتے کو طالبان کے زیرِ کنٹرول سپریم کورٹ نے کہا تھا کہ مشرقی لوگر صوبے میں ایک خاتون سمیت چھ افراد کو زنا کے الزام میں سر عام کوڑے مارے گئے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایرانی سپریم لیڈر ایٹم بم بنانے اور جوہری عدم پھلاؤ کے معاہدے سے نکلنے کا حکم دے سکتے ہیں ، ایرانی مشیر قومی سلامتی
20/October/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
ایران کے کونارک بحری اڈے پر مبینہ امریکی حملہ، دو فوجی زخمی؛ واشنگٹن نے دعوے کی تردید کردی
20/October/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
روس ایران کے ساتھ تعاون ختم نہیں کرے گا، لاوروف کا تہران میں اعلان
19/October/2026 👁️ 108 بار دیکھا گیا
احمد آباد بم دھماکے کیس: بھارتی سپریم کورٹ نے محمد تنویر کی سزائے موت روکنے کے فیصلے کو برقرار رکھنے کا حکم دےدیا
19/October/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
بلوچستان: چاغی میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک، متعدد زخمی
19/October/2026 👁️ 104 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: سرینگر گرینیڈ حملہ کیس میں پلوامہ کے دو نوجوان بری، تحقیقات میں خامیوں کی نشاندہی
19/October/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26388 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15624 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11919 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9273 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7532 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5486 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C