طالبان کے حملوں میں 21 “افغان اہلکار” ہلاک
👁️ 45 بار دیکھا گیا
طالبان کے حملوں میں 21 “افغان اہلکار” ہلاک
کابل (ڈیلی اردو) افغان طالبان نے اپنے تازہ حملوں میں کم از کم 21 افغان فوجیوں کو قتل کر دیا ہے، جب کہ طالبان اور افغان حکومت کے درمیان امریکی ثالثی میں ہونے والے امن مذاکرات میں تعطل جاری ہے۔
اسی دوران طالبان نے انتباہ کیا ہے کہ اگر امریکہ گزشتہ سال 29 فروری کو طے پانے والے امن معاہدے سے پیچھے ہٹا، تو اس سے افغان جنگ میں خطرناک تیزی آئے گی اور بڑی جنگ چھڑ سکتی ہے۔
یہ لڑائی ایک ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب امریکا 2020 میں طالبان سے کئے گئے وعدے پر نظر ثانی کر رہا ہے، جس کے تحت امریکی اور دیگر اتحادی افواج کو اس سال مئی تک افغانستان سے انخلا کرنا ہے۔
ایک افغان سیکیورٹی افسر کا کہنا تھا کہ طالبان نے صوبہ قندوز کے خان آباد ضلع میں قائم ایک چوکی پر صبح سویرے حملہ کیا۔
اپنا نام نہ بتانے کی شرط پر سیکیورٹی افسر کا کہنا تھا کہ اس حملے میں افغان سیکیورٹی فورسز کے 16 فوجی ہلاک ہوئے، جن میں ان کا کمانڈر بھی شامل تھا، جب کہ دو فوجیوں کو یرغمال بنا لیا گیا۔
جمعرات کے روز ایک الگ حملے میں طالبان نے شمالی صوبے فریاب میں ایک چوکی پر چڑھائی کی جس میں پانچ فوجی ہلاک ہو گئے۔
صوبہ کے گورنر نے مقامی طلوع ٹیلی وژن چینل کو بتایا کہ طالبان چند فوجیوں یرغمال بنا کر بھی لے گئے۔
طالبان نے فوری طور پر ان حملوں پر کوئی بیان نہیں دیا، تاہم اْن کی جانب سے حالیہ دنوں میں حملوں میں شدت آئی ہے۔
اسی دوران طالبان نے امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کو متنبہ کیا ہے کہ اگر وہ گزشتہ سال 29 فروری کو طے پانے والے امن معاہدے سے پیچھے ہٹے، تو اس سے افغان جنگ میں خطرناک تیزی آئے گی۔
واضح رہے کہ 29 فروری کو قطر کے دارالحکومت دوحہ میں افغانستان میں امن کے لیے امریکا اور طالبان نے امن معاہدے پر دستخط کر کے تاریخ رقم کی تھی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران: مجتبیٰ خامنہ ای اپنے والد کی نمازِ جنازہ میں شرکت نہیں کرینگے
05/July/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
بھارت نے 17 پاکستانیوں سمیت 23 افراد کو دہشت گرد قرار دے دیا
05/July/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
مالی میں القاعدہ سے منسلک گروپوں کے نئے حملے، شمالی علاقوں میں شدید جھڑپیں
05/July/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
کراچی رینجرز خودکش حملہ: کالعدم جماعت الاحرار کے کمانڈرز مقدمے میں نامزد
05/July/2026 👁️ 37 بار دیکھا گیا
یمن: حوثی باغیوں کی سعودی عرب کو اہم تنصیبات اور ہوائی اڈوں پر حملوں کی دھمکی
05/July/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
پنجاب: ساہیوال سے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کا مبینہ ایجنٹ گرفتار، بارودی مواد برآمد
05/July/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8886 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4699 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3506 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2511 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2263 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1952 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C