عازمین کے منٰی پہنچنے کے ساتھ ہی مناسک حج کا آغاز ہو گیا
👁️ 69 بار دیکھا گیا
عازمین کے منٰی پہنچنے کے ساتھ ہی مناسک حج کا آغاز ہو گیا
مکہ المکرمہ (ڈیلی اردو/ڈی پی اے/اے پی/اے ایف پی) مکہ کے قریب خیموں کے شہر منٰی میں عازمین کی آج جمعے کے روز آمد کے ساتھ ہی اس سال کے مناسک حج کا آغاز ہو گیا ہے۔ غزہ کی جنگ کے پس منظر میں اور شدید گرمی کے باوجود اس سال پندرہ لاکھ سے زائد مسلمان فریضہ حج ادا کر رہے ہیں۔
اس سال پاکستان سے تقریباً ایک لاکھ 80 ہزار اور بھارت سے ایک لاکھ 75 ہزار عازمین سمیت دنیا بھر سے پندرہ لاکھ سے زائد مسلمان یہ مذہبی فریضہ ادا کر رہے ہیں، جن میں چار لاکھ مقامی سعودی شہری بھی شامل ہیں۔ امسالہ حج کا انعقاد ایسے وقت پر ہو رہا ہے جب مشرق وسطیٰ میں حالات بہت کشیدہ ہیں اور دوسری طرف مکہ میں شدید گرمی پڑ رہی ہے۔
مراکش سے تعلق رکھنے والی 75 سالہ زہرہ بن زہرہ نے پر نم آنکھو ں سے کہا، ”ہمارے بھائی بہن مر رہے ہیں اور ہم انہیں مرتے ہوئے اپنی آنکھوں سے دیکھ رہے ہیں۔‘‘
دنیا کی دوسری بڑی مسلم آبادی والے ملک انڈونیشیا سے فریضہ حج کے لیے آئیں بلندا الہام نے کہا، ”ہم ہر روز دعاکرتے ہیں کہ فلسطین میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ ختم ہو جائے۔‘‘
فلسطینی اتھارٹی نے بتایا کہ اس سال مقبوضہ مغربی کنارے سے 4200 فلسطینی حج کے لیے گئے ہیں۔ سعودی حکومت کی دعوت پر مزید ایک ہزار ایسے فلسطینی بھی حج کے لیے آئے ہیں جن کے اعزہ یا اقارب غزہ کی جنگ میں ہلاک یا زخمی ہو گئے۔ یہ فلسطینی رفح کراسنگ بند ہونے سے پہلے ہی مصر پہنچ گئے تھے۔
سعودی عرب کے مذہبی امور کے وزیر توفیق الربیعہ نے گزشتہ ہفتے خبردار کیا تھا کہ ”کسی سیاسی سرگرمی‘‘ کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ یہ واضح نہیں ہے کہ جو زائرین فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرناچاہتے ہیں، وہ ایسا کیسے کریں گے۔
کووڈ انیس کی عالمی وبا کی وجہ سے عائد سفری پابندیوں اور عمر کی حد ختم کر دیے جانے کے بعد گزشتہ سال اٹھارہ لاکھ سے زیادہ مسلمانوں نے حج کیا تھا۔ سعودی حکومت کے اعداد و شمار کے مطابق اسی ہفتے منگل کے روز تک پندرہ لاکھ سے زائد مسلمان حج کے لیے مکہ پہنچ چکے تھے۔
گزشتہ کئی برسوں کی طرح ا س سال بھی حج سخت گرمی کے موسم میں کیا جا رہا ہے۔ حکام نے اوسط درجہ حرارت 44 ڈگری سے 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ سعودی حکام نے حجاج کو سخت گرمی سے راحت پہنچانے کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں، جن میں مِسٹِنگ سسٹم اور ہیٹ ریفلیکٹیو روڈ کورنگز شامل ہیں۔
سکیورٹی کے سخت انتظامات
سعودی حکومت نے حج کے دوران سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے ہیں۔ ان میں اسمارٹ سرویلینس کیمروں کی تنصیب اور سڑکوں کی ڈرونز کے ذریعے نگرانی بھی شامل ہیں۔
سعودی سیکورٹی چیف جنرل فیاض الرویلی نے کہا کہ عازمین حج کی حفاظت حکومت کی اولین ترجیح اور ایک ‘ریڈ لائن‘ ہے، جسے پار کرنے کی اجازت کسی بھی صورت میں نہیں دی جائے گی۔
سعودی حکام نے مکہ شہر کو جانے والی تمام سڑکوں پر پہلے ہی چوکیاں قائم کر دی ہیں، تاکہ جن افراد کے پاس حج پرمٹ نہ ہوں، انہیں آگے جانے سے روکا جا سکے۔ حج سکیورٹی کمیٹی کے سربراہ محمد البسامی نے بتایا کہ بغیر حج پرمٹ کے شہر میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے کئی افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ جعلی ”نسک‘‘ کارڈ فروخت کرنے والے غیر ملکی گروہ کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ نو افراد کے اس گروہ میں سات پاکستانی اور دو بھارتی تارکین وطن شامل ہیں۔ اس گروہ کے ٹھکانے سے جعلی حج اجازت نامے، جعلی مہریں اور جعلسازی میں استعمال ہونے والی دیگر اشیاء ضبط کر لی گئی ہیں۔
خیال رہے کہ سعودی حکومت نے عازمین حج کے سفر کو آسان بنانے کے لیے اس سال ”نسک کارڈ‘‘ جاری کیے ہیں۔
مناسک حج کیا ہیں؟
حج کے پہلے دن عازمین منیٰ میں جمع ہوتے ہیں اور پھر اگلے روز وہ حج کے رکن اعظم ‘وقوف عرفہ‘ کے لیے میدان عرفات روانہ ہوں گے جہاں وہ ظہر اور عصر کی نمازیں ایک ساتھ ادا کریں گے۔
وقوف عرفہ کے بعد نماز مغرب پڑھے بغیر عازمین میدان عرفات سے مزدلفہ پہنچیں گے جہاں وہ ایک ساتھ مغرب اور عشا کی نمازیں ادا کریں گے۔
مزدلفہ سے ‘شیطان کو مارنے کے لیے‘ کنکریاں چنیں گے۔ رات کھلے آسمان تلے گزارنے کے بعد دس ذی الحجہ کو نماز فجر کی ادائیگی اور طلوع آفتاب کے فوراً بعد منیٰ روانہ ہوں گے۔ جہاں کچھ دیر آرام کرنے کے بعد عازمین جمرات جائیں گے اور ‘بڑے شیطان‘ کو کنکریاں ماریں گے۔ عازمین اس کے بعد قربانی کر کے بال منڈوا کر احرام کھول دیں گے۔
احرام کھولنے کے بعد حجاج دس سے بارہ ذی الحجہ کے درمیان کسی بھی وقت خانہ کعبہ آ کر طواف کر سکتے ہیں۔ طواف زیارت میں خانہ کعبہ کے سات چکر اور سعی شامل ہے۔ اسی طرح گیارہ اور بارہ ذوالحجہ کو بڑے، درمیانے اور چھوٹے شیطان کو بھی کنکریاں مارنا مناسک کا حصہ ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایرانی سپریم لیڈر ایٹم بم بنانے اور جوہری عدم پھلاؤ کے معاہدے سے نکلنے کا حکم دے سکتے ہیں ، ایرانی مشیر قومی سلامتی
20/October/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
ایران کے کونارک بحری اڈے پر مبینہ امریکی حملہ، دو فوجی زخمی؛ واشنگٹن نے دعوے کی تردید کردی
20/October/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
روس ایران کے ساتھ تعاون ختم نہیں کرے گا، لاوروف کا تہران میں اعلان
19/October/2026 👁️ 108 بار دیکھا گیا
احمد آباد بم دھماکے کیس: بھارتی سپریم کورٹ نے محمد تنویر کی سزائے موت روکنے کے فیصلے کو برقرار رکھنے کا حکم دےدیا
19/October/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
بلوچستان: چاغی میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک، متعدد زخمی
19/October/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: سرینگر گرینیڈ حملہ کیس میں پلوامہ کے دو نوجوان بری، تحقیقات میں خامیوں کی نشاندہی
19/October/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26387 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15624 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11919 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9273 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7531 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5485 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C