عالمی شہرت یافتہ شاعرِ اہلِ بیت ریحان اعظمی انتقال کر گئے
👁️ 240 بار دیکھا گیا
عالمی شہرت یافتہ شاعرِ اہلِ بیت ریحان اعظمی انتقال کر گئے
کراچی (ڈیلی اردو) عالمی شہرت یافتہ شاعرِ اہلِ بیت ڈاکٹر ریحان اعظمی کا رضائے الہٰی سے کراچی میں انتقال ہو گیا ہے، اہلِ خانہ کے مطابق ریحان اعظمی کافی عرصے سے علیل تھے۔
ڈاکٹر ریحان اعظمی کے اہلِ خانہ کے مطابق ان کی طبیعت خراب ہونے پر انہیں کراچی کے نجی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں ان کی حالت سنبھل نہیں سکی اور وہ خالقِ حقیقی سے جا ملے۔
ڈاکٹر ریحان اعظمی 7 جولائی 1958ء کو کراچی میں پیدا ہوئے تھے، انتقال کے وقت ان کی عمر 63 برس تھی۔
نوحہ گوئی اور تضمین و توارد کی روایت
ڈاکٹر ریحان اعظمی نے 1974ء میں باقاعدہ شاعری کا آغاز کیا اور ایک طویل عرصہ پاکستان ٹیلی ویژن سے بحیثیت نغمہ نگار وابستہ رہے۔ اس عرصے میں انہوں نے 4 ہزار سے زائد نغمات سپردِ قلم کیئے جن میں ایشیاء کا مشہور ترین گانا ’ہوا ہوا اے ہوا‘ اور ’خوشبو بن کر مہک رہا ہے سارا پاکستان‘ شامل ہیں، ’ہوا ہوا اے ہوا‘ کو معروف گلوکار حسن جہانگیر نے گایا تھا۔ ایک دور ایسا آیا جب ان کے اندر ایک انقلابی تبدیلی آئی جس کے بعد انہوں نے نغمہ نگاری سے ربط توڑ کر حمد و سلام، نعت، نوحہ، منقبت اور مرثیے سے تعلق قائم کر لیا۔ رثائی ادب میں ان کی 25 سے زائد کتابیں شائع ہوچکی ہیں جن میں ’نوائے منبر‘، غم، ’آیاتِ منقبت‘ اور ’ایک آنسو میں کربلا‘ سمیت دیگر کئی کتب شامل ہیں۔ ریحان اعظمی نے عالمی اور قومی سطح پر کئی تمغے بھی اپنے نام کیئے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان: گوادر میں کوسٹ گارڈز کے کیمپ پر خودکش حملہ، 5 اہلکار ہلاک، متعدد زخمی
03/July/2026 👁️ 182 بار دیکھا گیا
سیٹلائٹ تصاویر: ایران کی جوہری و فوجی تنصیبات کو بڑے پیمانے پر نقصان کا انکشاف
03/July/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان میں کرفیو نافذ
03/July/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
ایران میں سابق سپریم لیڈر خامنہ ای کی سرکاری آخری رسومات کا آغاز
03/July/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
مہمند میں پولیس گاڑی پر دہشت گردوں کی فائرنگ، افسر سمیت 2 اہلکار ہلاک
03/July/2026 👁️ 186 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں امریکی مداخلت پر فیصلہ کن اور فوری جواب دینگے، ایرانی فوج
02/July/2026 👁️ 452 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8886 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4699 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3506 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2511 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2263 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1952 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C