عراق: بارودی سرنگ کا دھماکا، افسر سمیت 3 عراقی فوجی زخمی
👁️ 168 بار دیکھا گیا
عراق: بارودی سرنگ کا دھماکا، افسر سمیت 3 عراقی فوجی زخمی
بغداد(ڈیلی اردو) عراق کے صوبہ کرکوک کے جنوبی علاقے داقوق میں بارودی مواد کے دھماکے کے نتیجے میں ایک افسر سمیت عراقی فوج کے 3 اہلکار زخمی ہوگئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق داقوق کے علاقے وادی الشای کے قریب زرعی علاقے میں نصب بارودی مواد اس وقت پھٹ گیا جب عراقی فوج کی ایک نفری وہاں سے گزر رہی تھی۔ دھماکے کے نتیجے میں 3 اہلکار زخمی ہوئے، جن میں ایک افسر بھی شامل ہے۔
زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے دھماکے کی جگہ کو گھیرے میں لے کر اطراف کے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔
حکام نے واقعے کی تحقیقات بھی شروع کردی ہیں تاکہ بارودی مواد نصب کرنے والے عناصر کا سراغ لگایا جاسکے اور علاقے میں مزید بارودی مواد کی موجودگی کو یقینی بنایا جاسکے۔
داقوق کے دور دراز اور زرعی علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے داعش کے ممکنہ خفیہ ٹھکانوں اور عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
غزہ: اسرائیل کا حماس کے سکیورٹی ادارے کے اعلیٰ عہدیدار کو ہلاک کرنے کا دعویٰ
21/October/2026 👁️ 30 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں دو آئل ٹینکرز کے بارودی سرنگوں سے ٹکرانے کی خبر امریکی سینٹکام نے مسترد کردی
21/October/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
عاصم منیر کی تہران میں اہم ملاقاتیں، ایران کا افزودہ یورینیم بیرون ملک منتقل کرنے سے انکار، آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے امریکی اقدامات پر زور
20/October/2026 👁️ 216 بار دیکھا گیا
نیتن یاہو کا ایرانی حکومت کے خاتمے پر اصرار، ٹرمپ سے متعدد بار گفتگو کا دعویٰ
20/October/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
عراق: کرکوک میں داعش کے حملوں میں اضافہ، سکیورٹی خلا سے فائدہ اٹھانے کا خدشہ، ماہرین نے خبردار کردیا
20/October/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کے دفاع کے لیے برطانیہ کے ٹائفون لڑاکا طیارے تعینات کرنے کا اعلان
20/October/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26388 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15624 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11919 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9274 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7532 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5487 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C