عراق : سلیمانیہ میں داعش سے وابستگی کے الزام میں مطلوب شخص گرفتار
👁️ 146 بار دیکھا گیا
عراق : سلیمانیہ میں داعش سے وابستگی کے الزام میں مطلوب شخص گرفتار
بغداد (ڈیلی اردو) عراقی کردستان کی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف کاؤنٹر ٹیررازم نے سلیمانیہ کے علاقے بازیان میں کارروائی کرتے ہوئے داعش سے وابستگی کے الزام میں مطلوب ایک شخص کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
ادارے کے مطابق کارروائی خفیہ معلومات کی بنیاد پر کی گئی، جس کے بعد ملزم کی نگرانی اور تفتیش مکمل کرکے متعلقہ جج کی منظوری سے اسے حراست میں لیا گیا۔
بیان میں گرفتار شخص کی شناخت عبدالمؤمن احمد صالح الرفیعی کے نام سے کی گئی ہے۔ حکام کے مطابق اس نے 2015 میں نینویٰ کے علاقے قیّارہ میں داعش سے وفاداری کا حلف اٹھایا تھا اور تنظیم کے زیرانتظام مذہبی تربیت مکمل کرنے کے بعد معاونت اور سپورٹ کے شعبے میں کام کرتا رہا۔
کردستان کاؤنٹر ٹیررازم کے مطابق ملزم نے داعش کی نام نہاد ولایت صلاح الدین کے تحت عراقی فوج اور سکیورٹی فورسز کے خلاف بعض لڑائیوں میں بھی حصہ لیا۔
ادارے کا کہنا ہے کہ داعش کی شکست کے بعد ملزم شام فرار ہوگیا، جہاں وہ کچھ عرصہ الہول کیمپ میں مقیم رہا۔ بعد ازاں عراق واپس آنے پر اسے موصل کے الحاج علی کیمپ منتقل کیا گیا، جس کے بعد وہ کردستان ریجن پہنچا اور بازیان میں رہائش اختیار کرلی۔
حکام کے مطابق گرفتاری کے بعد ملزم کو قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ اداروں کے حوالے کردیا گیا ہے، جہاں اس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان: مستونگ میں مسافر وین سے 20 زیرِ تربیت پولیس اہلکار اغوا، تین مسافر اور ڈرائیور رہا
17/October/2026 👁️ 35 بار دیکھا گیا
قلعہ عبداللہ میں مسلح افراد نے پنکئی پولیس چوکی کی عمارت گرا دی
17/October/2026 👁️ 28 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: کپواڑہ میں لائن آف کنٹرول کے قریب فائرنگ، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 29 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کے ساحل کے قریب آئل ٹینکر پر راکٹ حملہ، ایک ہی علاقے میں دو واقعات رپورٹ
17/October/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
ایران سعودی عرب اور حوثی باغیوں کے درمیان تنازع کے سیاسی حل میں تعاون کے لیے تیار
17/October/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
سعودی عرب : دہشت گردی کے مقدمات میں 5 شہریوں کی سزائے موت پر عمل درآمد
17/October/2026 👁️ 47 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11910 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9259 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7517 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5463 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C