عراق میں داعش کے 8 دہشت گردوں کو پھانسی پر لٹکا دیا گیا
👁️ 65 بار دیکھا گیا
عراق میں داعش کے 8 دہشت گردوں کو پھانسی پر لٹکا دیا گیا
بغداد (ڈیلی اردو) عراق میں دہشت گردی کے الزام میں داعش کے 8 ملزمان کو پھانسی دیدی گئی۔ اس طرح ایک ماہ کے مختصر وقت میں 30 افراد کو پھانسی پر لٹکایا جا چکا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق داعش کے لیے کام کرنے اور دہشت گردی کی متعدد واردات میں ملوث ہونے پر ناصریہ کے علاقے میں بدنام زمانہ جیل الحوت میں 8 دہشت گردوں کو تحتہ دار پر لٹکا دیا گیا۔
ان ملزمان کو عراقی آئین کے آرٹیکل 4 کے تحت پھانسی دی گئی اور میتوں کو وزارت صحت کے حوالے کردیا گیا۔ پھانسی پانے والوں کی عمریں 20 سے 30 کے درمیان ہیں۔
خیال رہے کہ 22 اپریل اور پھر 6 مئی کو بھی عراق میں داعش کے گیارہ دہشت گردوں کو پھانسی دی گئی تھی۔ اتنے بڑے پیمانے پر پھانسی کی سزاؤں کی دنیا بھر میں تنقید کی گئی تھی۔
عراق کی بدنام زمانہ الحوت ناصریہ جیل کو وہیل کہاں جاتا ہے کیوں کہ وہاں جانے کے بعد اب تک کوئی اپنے پاؤں پر واپس نہیں آیا۔
عراق عدالتوں نے گزشتہ دو برسوں میں سیکڑوں قیدیوں کو داعش سے تعلق ہونے اور دہشت گردی کے الزام میں پھانسی اور قید کی سزائیں سنائی ہیں جن پر اب تیزی سے عمل درآمد ہورہا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک
23/July/2026 👁️ 392 بار دیکھا گیا
بلوچستان کے تین اضلاع سے سات افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد
23/July/2026 👁️ 380 بار دیکھا گیا
امریکہ نے سعودی عرب کو جوہری پروگرام شروع کرنے کی اجازت دے دی
23/July/2026 👁️ 305 بار دیکھا گیا
مہمند میں سیکیورٹی فورسز کی بی ڈی ٹیم پر دھماکا، 3 اہلکار ہلاک، 4 زخمی
23/July/2026 👁️ 286 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشت گرد ہلاک، 2 خواتین خودکش بمبار گرفتار
23/July/2026 👁️ 315 بار دیکھا گیا
حوثیوں کی سعودی عرب کو دھمکی، پاکستان نے سخت وارننگ جاری کر دی
23/July/2026 👁️ 605 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8971 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4831 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3712 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3582 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2571 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2324 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C