عرب ممالک کی طرف سے قطر کے محاصرے کو مسترد کرتے ہیں: مہاتیر محمد
👁️ 68 بار دیکھا گیا
عرب ممالک کی طرف سے قطر کے محاصرے کو مسترد کرتے ہیں: مہاتیر محمد
کوالالمپور (ڈیلی اردو) ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں منعقدہ منی اسلامی کانفرنس کے اختتام پر ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے کہا ہے کہ عرب ممالک کی طرف سے خلیجی ریاست قطر کے معاشی، سیاسی اور سفارتی محاصرے کی مذمت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم عالم اسلام کے درمیان تعلیم، ٹیکنالوجی، صنعت اور دفاع کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دے کر اسلام کی عظمت رفتہ اور اسلامی تہذیب وتمدن کی بحالی کے لیے کوششیں کررہے ہیں۔
کانفرنس کے اختتام پر خطاب کرتے ہوئے ملائیشیا کے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ قطر نے بعض پڑوسی ممالک کی طرف سے مسلط کردہ محاصرے کو ناکام بنا کر اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایران کی طرح قطر کا بھی محاصرہ کیا گیا مگر دوحا نے اس محاصرے کو ناکام بنا کر شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔ یہ محاصرہ صرف قطر اور ایران پر مسلط کرنے تک محدود نہیں بلکہ کئی دوسرے ممالک بھی اسی طرح کی انتقامی کارروائیوں کا سامنا کررہے ہیں۔
Iran, Malaysia, Turkey and Qatar are looking into using gold and barter for trade to shield themselves from any future sanctions – Malaysian PM
MORE: https://t.co/NDVLKGwEbg pic.twitter.com/qhskFNdrYc
— RT (@RT_com) December 22, 2019
مہاتیر محمد نے عالم اسلام پر زور دیا کہ وہ مسلم دنیا کو درپیش مشکلات کے حل کے لیے بہتر حکمت عملی وضع کریں اور مسلمانوں کے معیار زندگی کو بہتربنانےکی کوشش کریں۔
یہ اسلامی کانفرنس ملائیشیا، انڈونیشیا، پاکستان، ترکی اور قطر کی طرف سے تشکیل دی گئی تھی مگر ملائیشیا کے وزیراعظم نے سعودی عرب، ایران اور دوسرے مسلمان ممالک کو بھی اس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔
94 سالہ مہاتیر محمد کا کہنا تھا کہ کوالالمپور کانفرنس عالمی یا علاقائی ادارے کا متبادل نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ناقدین کی تنقید کو مسترد کرتے ہیں جو اس کانفرنس کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش کررہےہیں۔
قبل ازیں ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نے کوالالمپور کانفرنس میں پاکستان کی عدم شرکت پرافسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اورانڈونیشیا سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے غیرقانونی اور ناجائز دبائو کی وجہ سے کانفرنس میں شریک نہیں ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے پاکستان کو دھمکی دی کہ اگر اس نے ملائیشیا میں کانفرنس میں شرکت کی تو وہ پاکستان کو دی گئی رقم واپس لے لے گا اور ملک میں موجود پاکستانی ملازم پیشہ تارکین وطن کو نکال کر ان کی جگہ بنگلہ دیش کے لوگوں کو رکھے گا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یمن میں دو روزہ شدید لڑائی، کم از کم 192 ہلاکتیں، حوثی پیش قدمی اور حکومتی جوابی کارروائیاں
05/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
ایتھنز کے قریب فضائی مظاہرے کے دوران یونانی جنگی طیارہ تباہ، 2 پائلٹ ہلاک
05/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
پلوامہ حملہ کیس: جیش محمد کے گرفتار دہشتگرد کی ضمانت عدالت نے مسترد کردی
05/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں آپریشن، لشکر طیبہ کا دہشتگرد ہلاک، پاکستانی شناخت کا دعویٰ
05/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
سوڈانی فوج کا مبینہ خفیہ کیمیائی ہتھیاروں کا پروگرام بے نقاب، کلورین بموں کے استعمال کا انکشاف
05/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں امریکی کارروائی، 3 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ
05/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26275 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15524 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11807 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9101 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7391 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5083 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C