عمر اکمل کی شاندار اننگز نے پشاور زلمی کو جیت سے محروم کر دیا
👁️ 186 بار دیکھا گیا
عمر اکمل کی شاندار اننگز نے پشاور زلمی کو جیت سے محروم کر دیا
دبئی (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کے چوتھے سیزن کے تیسرے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کردیا۔
تفصیلات کے مطابق دبئی میں کھیلے جارہے میچ کا ٹاس کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے جیتا اور پہلے پشاور کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
پشاور نے مقررہ اوورز میں مصباح الحق اور کامران اکمل کے 49، 49 رنز کی بدولت 4 وکٹوں کے نقصان پر 155 رنز اسکور کئے، محمد نواز نے دو وکٹیں حاصل کیں۔
کوئٹہ نے 156 رنز کا ہدف آخری اوور میں حاصل کرکے ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کردیا۔
کوئٹہ کی جانب سے عمر اکمل نے شاندار ناقابل شکست 75 رنز کی اننگز کھیلی، اس کے علاوہ کپتان سرفراز احمد نے 37 جبکہ واٹسن اور روسو نے 19، 19 رنز اسکور کئے۔
پشاور کی جانب سے وہاب ریاض نے 2 جبکہ حسن علی اور عمید آصف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
عمر اکمل کو شاندار اننگز کھیلنے پر میچ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز دیا گیا
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
میجر جنرل فیصل نصیر نیکٹا کے نیشنل کوآرڈینیٹر مقرر، تقرری 3 سال کے لیے ہوگی
04/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں کل کرفیو، بازار اور اہم شاہراہیں بند رہیں گی
04/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
ترکیہ: استنبول میں سیکیورٹی اداروں کی کاروائی ،داعش سے مبینہ تعلق رکھنے والا شخص ہلاک
04/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
شام: دمشق میں کارروائی، اسد دور کی معروف میڈیا شخصیت سنال الخضر گرفتار
04/September/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
یمن : حوثی باغیوں اور حکومتی فورسز میں شدید لڑائی، 80 سے زائد ہلاکتیں، کئی اہم مقامات پر قبضے اور واپسی
04/September/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
کشمیر: بھارتی سیکورٹی فورسز کی کاروائی ، ایک دہشتگرد ہلاک
04/September/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26274 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15523 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11803 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7388 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5065 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C