غزہ ایمبولنس حملے پر عالمی ادارۂ صحت کی تشویش، اسرائیل کے مطابق حماس کے جنگجو مارے گئے
👁️ 141 بار دیکھا گیا
غزہ ایمبولنس حملے پر عالمی ادارۂ صحت کی تشویش، اسرائیل کے مطابق حماس کے جنگجو مارے گئے
نیو یارک (ڈیلی اردو/اے ایف پی/وی او اے) عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے جمعے کو غزہ کے الشفا ہسپتال کے باہر ایمبولنس پر اسرائیل کی فضائی کارروائی کو افسوسناک واقعہ قرار دیا ہے جبکہ اسرائیلی فوج نے اس حملے کو تسلیم کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ عسکریت پسند تنظیم حماس کے زیر استعمال اس ایمبولنس میں کئی جنگجو مارے گئے۔
ادھر اقوام متحدہ نے خبر دار کیا ہے کہ اسرائیل اور حماس کی لڑائی میں ان کی پناہ گاہوں کے طور پر استعمال ہونے والی کوئی بھی عمارتیں محفوظ نہیں رہیں۔
ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ٹیڈروس ایڈہانوم گیبریسس نے جمعے کو کہا کہ وہ ان رپورٹس سے سخت صدمے میں ہیں کہ مریضوں کو لے جانے والی ایمبولنس کو الشفا کے قریب حملے کا نشانہ بنایا گیا جس میں لوگوں کی اموات ہوئیں، لوگ زخمی ہوئے اور نقصان ہوا۔
انہوں نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا، “مریضوں، صحت عامہ کے کارکنوں، مقامات اور ایمبولنسز کو ہر وقت اور ہمیشہ محفوظ رکھنا لازم ہے۔”
حماس کی حکومت نے کہا کہ اسرائیلی فورسز نے ایمبولنسز کے اس کارواں کو نشانہ بنایا جو زخمی لوگوں کو غزہ شہر سے علاقے کے جنوب میں رفح کی جانب لے جارہا تھا۔
دوسری طرف تل ابیب نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج نے اس ایمبو لنس پر حملہ کیا جس کو ایک ایسی گاڑی کے طور پر شناخت کی گیا تھا جسے حماس کا دہشت گرد سیل میدان جنگ میں اپنی پوزیشن کے قریب ہی استعمال کر رہا تھا۔
اسرائیلی فوج نے دعوی کیا کہ اس حملے میں حماس کے متعدد دہشت گرد مارے گئے۔
خبر رساں ادارے ” ایجنسی فرانس پریس” نے خبر دی ہے کہ اس کے ایک نمائندے نے حملے کے بعد ایمبولنس کے باہر کئی لاشیں دیکھیں۔
خیال رہے کہ غزہ کے لوگ اس کھچا گھچ بھرے ہسپتال کو مریضوں کا علاج کرانے کے علاوہ پناہ گاہ کے طور پر بھی استعمال کرتے ہیں۔
اقوام متحدہ کے فلسطینی علاقوں کے معاون لن ہیسٹنگز نے بھی ایمبولنس پر حملے پر تشویش کا اظہار کیا کیونکہ اس میں مریضوں کو محفوظ جگہ پر لے جایا جارہا تھا۔
اسی اثنا میں اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں اس کی عمارتیں اسرائیل اور حماس کی لڑائی کی وجہ سے پناہ گاہوں کے طور پر محفوظ نہیں رہیں۔ لڑائی کے دوران عالمی ادارے کی 50 سے زائد عمارتیں تنازع سے ‘متاثر’ ہوئی ہیں، جن میں پانچ پر ‘براہ راست حملے’ بھی شامل ہیں۔
فلسطینی پناہ گزینوں کے ادارے یو این آر ڈبلیو اے کے ایک عہدیدار تھامس وائٹ نے کہا کہ لاکھوں فلسطینیوں نے اقوام متحدہ کی تنصیبات میں پناہ لے رکھی ہے، جن میں زیادہ تر اسکول شامل ہیں۔
انہوں نے کہا، ‘ہم انہیں اقوام متحدہ کے پرچم تلے بھی تحفظ فراہم نہیں کر سکتے۔’
شفا ہسپتال میں جہاں ایمبولنس پر حملہ ہوا بستروں پر مریضوں کی شرح 164 فیصد ہے اور ڈبلیو ایچ او نے خبردار کیا ہے کہ بجلی پیدا کرنے والے جنریٹرز کے لیے ایندھن کی کمی مریضوں کی زندگیوں کو فوری طور پر خطرے میں ڈال سکتی ہے۔
اے ایف پی کے مطابق غزہ کی حماس کے زیر انتظام وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ہڑتالوں سے ہونے والے نقصان اور ایندھن کی کمی کی وجہ سے غزہ بھر میں 16 ہسپتال اب کام نہیں کر رہے ہیں۔
وزارت صحت کے اعدادو شمار کے مطابق چار ہفتوں سے جاری جنگ میں اب تک 23 ہزار پانچ سوسے زائد افراد زخمی ہو چکے ہیں جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 9 ہزار دو سوسے تجاوز کر چکی ہے۔
فلسطینی عسکریت پسند تنظیم حماس کے سات اکتوبر کو ہونے والے حملے سے شروع ہونے والی جنگ میں اسرائیل نے غزہ پر شدید بمباری جاری رکھی ہوئی ہے جبکہ امریکہ کے صدر جو بائیڈن سمیت عالمی رہنماوں اور اقوام متحدہ کے اداروں نے اس لڑائی میں فوری انسانی بنیادوں پر وقفے کا مطالبہ کیا ہے۔
تل ابیب کا کہنا ہے کہ اس کی جنگ کا مقصد حماس کو نیست و نابود کر نا ہے۔ اسرائیل کے وزیر اعظم بنجن نیتن یاہو نے جمعے کو امریکہ کے وزیر خارجہ انٹنی بلنکن کے دورے کے موقعے پر حماس کے قبضے میں یرغمالوں کی رہائی کے بغیر عارضی جنگ بندی کے مطالبے کو رد کر دیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کرم میں نادرا کی موبائل وین پر مسلح افراد کی فائرنگ
21/July/2026 👁️ 170 بار دیکھا گیا
تجارتی جہازوں پر حملہ کیا تو طاقت سے جواب دینگے، سعودی فوجی اتحاد کی حوثیوں کو وارننگ
21/July/2026 👁️ 194 بار دیکھا گیا
ایران میں سرکردہ سنی عالم محمد انور ریگی فائرنگ سے ہلاک
21/July/2026 👁️ 334 بار دیکھا گیا
روسی دارالحکومت ماسکو پر یوکرین کا بڑا ڈرون حملہ، 400 سے زائد ڈرونز استعمال، جنگ میں نئی شدت
21/July/2026 👁️ 308 بار دیکھا گیا
نوشہرہ میں امن جرگہ کے رہنما اعجاز خان ٹارگٹ کلنگ میں ہلاک، تحقیقات شروع
21/July/2026 👁️ 170 بار دیکھا گیا
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 320 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8963 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4813 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3574 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3460 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2566 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2320 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C