غزہ جنگ: اسرائیل کیلئے جرمن ہتھیاروں کی ترسیل دوبارہ شروع
👁️ 270 بار دیکھا گیا
غزہ جنگ: اسرائیل کیلئے جرمن ہتھیاروں کی ترسیل دوبارہ شروع
برلن (ڈیلی اردو/اے ایف پی/ڈی پی اے) غزہ پٹی میں جاری سیزفائر کے پیش نظر جرمنی کی وفاقی مخلوط حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وہ اسرائیل کو جرمن ہتھیاروں کی فراہمی پر عائد جزوی پابندی ختم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
سرکاری رپورٹوں کے مطابق جرمن چانسلر فریڈرش میرس کی قیادت میں حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ غزہ میں استعمال کے لیے اسرائیل کو ہتھیاروں کی ترسیل کی جزوی معطلی اب ختم کی جائے گی۔
حکومتی ترجمان شٹیفان کورنیلیئس نے کہا، ’’جرمن حکومت اس سیزفائر معاہدے کا خیر مقدم کرتی ہے، جس پر غزہ میں 10 اکتوبر سے نفاذ کے بعد سے عمل ہو رہا ہے اور جس میں حالیہ ہفتوں میں کافی استحکام آیا ہے۔‘‘
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اب اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی کے عمل کی طرف واپس لوٹ رہی ہے اور ہر فیصلے کا انفرادی طور پر جائزہ لیا جائے گا، مستقبل میں غزہ میں پیش آنے والے حالات پر مکمل نظر رکھتے ہوئے۔
واضح رہے کہ اس جزوی پابندی کا اطلاق اس سال اگست میں کیا گیا تھا، جب اسرائیلی حملوں میں عام فلسطینی شہریوں کی ہلاکتیں بڑھ گئی تھیں۔ اس وقت جرمن چانسلر میرس نے پابندی کا اعلان کیا تھا، جس پر بعض حلقوں نے یہ تنقید کی تھی کہ برلن حکومت نے اسرائیل کو ہر قسم کے ہتھیار برآمد کرنے پر مکمل پابندی کیوں نہیں لگائی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان سے کردستان تک مسلح مزاحمت، ایرانی پاسداران انقلاب پر دباؤ بڑھنے لگا
15/September/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
کابل میں سابق افغان حکومت کے جج عبدالمنیر نوری فائرنگ سے ہلاک
15/September/2026 👁️ 121 بار دیکھا گیا
خوست میں بارودی گولہ پھٹنے سے دو بچے ہلاک، ایک بچی شدید زخمی
15/September/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
بنوں میں ڈرون حملہ، دو شہری ہلاک؛ پولیس آپریشن میں ایک دہشتگرد مارا گیا
15/September/2026 👁️ 106 بار دیکھا گیا
امریکا ایران کشیدگی میں مذاکرات کی راہ ہموار، ہرمز اور جوہری پروگرام اہم نکات بن گئے
15/September/2026 👁️ 141 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں امریکی کارروائی، دو ایرانی کشتیاں تباہ ہونے کا دعویٰ
15/September/2026 👁️ 134 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26293 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15542 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11828 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9136 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7419 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5167 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C