غزہ: قابض اسرائیلی فوج کی ریلی پر فائرنگ، ایک فلسطینی جوان شہید، 65 زخمی
👁️ 118 بار دیکھا گیا
غزہ: قابض اسرائیلی فوج کی ریلی پر فائرنگ، ایک فلسطینی جوان شہید، 65 زخمی
مقبوضہ بیت المقدس (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) فلسطین پر قابض اسرائیلی فوج نے “غزہ” میں احتجاجی ریلی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک نوجوان شہید جبکہ امدادی کارکن سمیت 65 زخمی ہوگئے ہیں۔
فلسطین کی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق غزہ میں فلسطینیوں کے 76ویں حق واپسی مارچ کو غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں نے ایک بار پھر وحشیانہ مظالم کا نشانہ بنایا، جس میں “غزہ” کے جنوبی علاقے “رفاح” کا رہائشی 20 سالہ “ساحر عوض اللہ” شہید ہوگیا جبکہ امدادی کارکن سمیت 65 فلسطینی زخمی ہوگئے ہیں۔
واضح رہے کہ فلسطینی عوام نے اپنے حقوق کی بازیابی کے لئے تیس مارچ 2018 سے حق واپسی مارچ کا آغاز کیا تھا جس کے تحت ہزاروں افراد ہر جمعے کو “غزہ” سے ملنے والی “مقبوضہ فلسطین” کی سرحدوں کی جانب مارچ کرتے ہیں۔ اس مارچ کا مقصد امریکی سفارت خانے کی “بیت المقدس” منتقلی اور”غزہ” کے ظالمانہ محاصرے کے خلاف احتجاج کرنا ہے، حق واپسی مارچ میں اب تک 330 فلسطینی شہید اور کم سے کم 32 ہزار زخمی ہوئے ہیں جن میں سے سینکڑوں کی حالت نازک ہے۔
غاصب اسرائیل نے 2006 سے غزہ کا محاصرہ کر رکھا ہے اور وہ وہاں بنیادی اشیا کی ترسیل کی راہ میں شدید رکاوٹیں پیدا کر رہا ہے جس کے نتیجے میں غزہ کے فلسطینیوں کو غذائی اشیا، ادویات اور دواؤں کی شدید قلت کا سامنا ہے۔
مظاہرین غزہ میں اسرائیل کی طرف سے بارہ سال سے جاری محاصرے کے خاتمے کا مطالبہ کر رہے ہیں جس کے باعث 20 لاکھ فلسطینی آزادانہ نقل وحمل کی سہولت اور دوسری بنیادی ضروریات سے محروم ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سعودی عرب میں ہیلی کاپٹر حادثہ، دو فوجی افسر ہلاک؛ حوثیوں کے طیارہ مار گرانے کے دعوے سے متعلق متضاد اطلاعات
18/October/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر فائرنگ کا تبادلہ، پاکستانی فوج کی جوابی کارروائی میں افغان طالبان کی متعدد پوسٹیں نشانہ بننے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
سعودی عرب: ریاض میں ڈرون اور خمیس مشیط کی جانب داغے گئے 2 بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فوج کا حماس کے 4 ارکان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ، جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام
18/October/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
عراق کے شہر اربیل میں ایرانی کرد اپوزیشن کے مرکز کے قریب دو دھماکے، علاقے میں ڈرونز کی بھی پروازیں
18/October/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15616 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9263 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7518 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5466 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C