غزہ میں اسرائیلی حملے میں دو فلسطینی ہلاک
👁️ 160 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی حملے میں دو فلسطینی ہلاک
غزہ (ڈیلی اردو/روئٹرز/اے پی) فلسطینی طبی حکام کے مطابق تشدد کا یہ تازہ واقعہ مشرقی خان یونس میں اُس علاقے کے قریب رونما ہوا، جہاں اسرائیلی دفاعی افواج کےکچھ دستے سرگرم ہیں۔ دوسری طرف اسرائیلی فوج نے روئٹرز کو بتایا ہے کہ وہ کسی تازہ جانی نقصان سے آگاہ نہیں۔
غزہ میں حماس کے زیر انتظام وزارت صحت کے مطابق مصر اور قطر کی ثالثی سے اکتوبر میں دو سالہ تباہ کن جنگ کے بعد طے پانے والی جنگ بندی کے نفاذ کے بعد سے اسرائیلی فضائی حملوں، ٹینک شیلنگ اور فائرنگ سے کم از کم 490 فلسطینی ہلاک ہوچکے ہیں۔
اسرائیل کا کہنا ہے کہ اسی مدت میں فلسطینی عسکریت پسندوں کے حملوں میں اس کے چار فوجی مارے گئے ہیں۔ جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر دونوں فریق ایک دوسرے کو ذمہ دار ٹھہراتے رہے ہیں۔
امن منصوبے کے دوسرے مرحلے کی طرف بڑھتے ہوئے امریکہ اور اس کے شریک ثالث ممالک مصر اور قطر کو حماس کو غیر مسلح کرنے جیسے حساس اور متنازعہ مسئلے سے نمٹنا ہو گا، جسے حماس ہمیشہ سے مسترد کرتی آئی ہے۔ اس منصوبے میں غزہ پٹی میں ایک بین الاقوامی امن فورس کی تعیناتی کی تجویز بھی شامل ہے۔
غزہ کی رفح کراسنگ کے بارے میں چند ضروری اطلاعات
غزہ کے فلسطینیوں کے لیے رفح بارڈر کراسنگ، جو مصر کی جانب کھلتی ہے، بیرونی دنیا تک رسائی کا واحد دروازہ ہے۔ لیکن مئی سن 2024 میں اسرائیل کے قبضے کے بعد سے یہ زیادہ تر بند رہی ہے۔
اب اسرائیل کے وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ امریکہ کی ثالثی سے طے پانے والے جنگ بندی منصوبے کے دوسرے مرحلے میں داخل ہوتے ہی یہ کراسنگ دوبارہ کھول دی جائے گی۔
اس اعلان نے جنگ میں زخمی ہونے والے ایسے ہزاروں فلسطینیوں کے لیے ایک امید پیدا کر دی ہے، جو علاج معالجے کے لیے بیرون ممالک جانا چاہتے ہیں اور ان ہزاروں افراد کے لیے بھی جو غزہ سے باہر پھنسے ہوئے ہیں اور اپنے گھروں کو واپس لوٹنا چاہتے ہیں۔
تاہم سخت پابندیاں برقرار رہیں گی۔ نیتن یاہو کی بتائی گئی شرائط کے مطابق روزانہ صرف چند درجن فلسطینیوں کو ہی اس کراسنگ سے گزرنے کی اجازت ہو گی۔
کراسنگ چند دنوں میں کھل سکتی ہے
اسرائیلی حکام میں سے ایک نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ رفح کراسنگ چند دنوں میں کھول دی جائے گی۔ ری اوپننگ سے متعلق بات چیت سے واقف ایک اور شخص نے بتایا کہ اسے جمعرات تک کھولا جا سکتا ہے۔
غزہ کے روزمرہ انتظامی امور سنبھالنے والی فلسطینی انتظامی کمیٹی کے نئے سربراہ علی شعت نے 22 جنوری کو کہا کہ یہ کراسنگ’’ آئندہ ہفتے دونوں سمتوں میں کھول دی جائے گی۔‘‘
پچھلے ہفتے وائٹ ہاؤس کی جانب سے X پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں انہوں نے کہا تھا، ’’رفح کا کھلنا اس بات کی علامت ہے کہ غزہ اب مستقبل میں دنیا سے کٹا ہوا نہیں رہے گا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ہنگو میں آئی ای ڈی دھماکہ، معروف قبائلی رہنما حاجی عزت گل ہلاک
22/July/2026 👁️ 196 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں دہشت گردوں نے سرکاری سکول بارودی مواد سے تباہ کردیا
22/July/2026 👁️ 250 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایرانی بندرگاہوں اور شہروں پر نئے فضائی حملے
22/July/2026 👁️ 156 بار دیکھا گیا
ایرانی وزیر داخلہ کی وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سے ملاقاتیں
22/July/2026 👁️ 133 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں جھڑپوں کے دوران مسجد اور مدرسہ تباہ، تحقیقات کا مطالبہ
22/July/2026 👁️ 244 بار دیکھا گیا
حماس نے خلیل الحیہ کو تنظیم کا نیا سربراہ مقرر کر دیا
22/July/2026 👁️ 289 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8969 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4828 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3597 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3580 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2570 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2323 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C