غزہ میں اقوام متحدہ کی پناہ گاہ پر اسرائیلی بمباری، 12 افراد ہلاک
👁️ 141 بار دیکھا گیا
غزہ میں اقوام متحدہ کی پناہ گاہ پر اسرائیلی بمباری، 12 افراد ہلاک
تل ابیب (ڈیلی اردو/رائٹرز/اے ایف پی/ڈی ڈبلیو) غزہ میں اقوام متحدہ کے ایک شیلٹر ہاؤس پر اسرائیلی ٹینک سے داغے گئے گولے گرنے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 12 ہو گئی ہے۔
اقوام متحدہ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ غزہ پٹی کے جنوبی شہر خان یونس میں قائم اس کے ایک شیلٹر ہاؤس پر گرنے والے ٹینک کے گولوں کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 12 ہوگئی ہے۔ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے فلسطینی مہاجرین کے مطابق اس واقعے میں 75 دیگر افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، جن میں 15 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔
واضح رہے کہ خان یونس میں اقوام متحدہ کی زیرنگرانی قائم ایک شیلٹر ہاؤس پر بدھ 24 جنوری کو ٹینک سے داغے گئے دو گولے گرے۔ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے فلسطینی مہاجرین کے سربراہ فِلیپے لازارینی نے کہا کہ یہ بمباری ‘جنگ کے بنیادی اصولوں کی خلاف ورزی‘ تھی۔ اس مہاجر بستی میں ہزاروں فلسطینی پناہ لیے ہوئے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں لازارینی نے لکھا، ”اس عمارت پر اقوام متحدہ کا شیلٹر جلی حروف سے درج تھا اور اس کی تفصیلات اسرائیلی حکام کے ساتھ شیئر کی گئی تھیں۔
‘‘خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اس بابت اسرائیلی فوج سے دریافت کیا گیا تو اسرائیلی فوج نے کہا کہ اس علاقے میں اسرائیلی فوجی سرگرم ہیں اور واقعے کی تفیش کی جا رہی ہے، تاہم اسرائیلی فوج کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ ‘حماس کے حملے‘ کے ممکنات پر بھی غور کر رہی ہے۔
امریکہ نے بھی اس واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا کہ عام شہریوں کو تحفظ ہر حال میں یقینی بنایا جانا چاہیے اور اقوام متحدہ کی عمارات کی تعظیم ہونا چاہیے۔
خان یونس میں اسرائیلی کارروائی تیز تر
اسرائیلی فوج نے غزہ کے جنوبی شہر خان یونس میں اپنی عسکری کارروائیوں میں تیزی پیدا کر دی ہے۔ فلسطینی عسکریت پسند گروپ حماس کے مطابق اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں خان یونس میں درجنوں افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
اسرائیلی موقف ہے کہ حماس کے رہنما یحیٰ سنوار کے آبائی علاقے خان یونس میں بڑی کارروائیاں جاری ہیں۔ اسرائیل سنوار ہی پر سات اکتوبر کے دہشت گردانہ حملوں کی منصوبہ بندی کا الزام عائد کرتا ہے۔
غزہ میں حماس کے زیرنگرانی کام کرنے والی وزارت صحت کے مطابق خان یونس کے علاقے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کم از کم 50 افراد ہلاک ہوئے۔
دوسری جانب غزہ کے وسطیٰ علاقے دیرالبلاہ میں اسرائیلی فوج اور حماس کے درمیان شدید لڑائی جاری ہے۔
واضح رہے کہ اس جنگ کا آغاز 7 اکتوبر کو اسرائیل پر حماس کے دہشت گردانہ حملے کے بعد ہوا تھا۔ حماس کی اس دہشت گردانہ کارروائی میں 1140 افراد مارے گئے تھے، جب کہ حماس کے جنگجو قریب ڈھائی سو افراد کو یرغمال بنا کے اپنے ساتھ لے گئے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
ٹانک : بی ایچ یو شیخ سلطان پر دوبارہ دھماکا، عمارت کو 80 فیصد نقصان
08/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
کابل : شیعہ کمیونٹی کی اعلیٰ کونسل کے دفتر کا طالبان فورسز کی جانب سے محاصرہ
08/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں قبائلی رہنما ملک نیک محمد محسود فائرنگ سے ہلاک
08/September/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں بی ایل اے کے خلاف کارروائیاں، 3 دہشتگرد ہلاک، ایک گرفتار
08/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
عراق : سلیمانیہ میں داعش سے وابستگی کے الزام میں مطلوب شخص گرفتار
08/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26281 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9110 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7401 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5104 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C