غزہ میں مردہ فلسطینی ماں کے رحم سے نامولود بچہ بچا لیا گیا
👁️ 332 بار دیکھا گیا
غزہ میں مردہ فلسطینی ماں کے رحم سے نامولود بچہ بچا لیا گیا
غزہ (ڈیلی اردو/اے ایف پی/اے پی) غزہ پٹی میں ڈاکٹروں نے ایک ایسے نامولود بچے کو رحم مادر سے بروقت نکال کر اس کی جان بچا لی، جس کی نو ماہ کی حاملہ فلسطینی ماں ایک اسرائیلی فضائی حملے میں شدید زخمی ہونے کے بعد اسے جنم دینے سے پہلے ہی مر چکی تھی۔
فلسطینی عسکریت پسند تنظیم حماس اور اسرائیل کے مابین گزشتہ برس سات اکتوبر سے غزہ کی جنگ جاری ہے۔ اس دوران بری طرح تباہ ہو چکے اس محاصرہ شدہ فلسطینی علاقے سے ملنے والی رپورٹوں کے مطابق ڈاکٹروں نے انتہائی ناکافی طبی سہولیات کے باوجود گزشتہ روز ایک مردہ ماں کے بطن سے ایک زندہ بچے کی پیدائش کا غیر معمولی کارنامہ انجام دیا۔
نیوز ایجنسی اے ایف پی کے مطابق غزہ پٹی کے وسطی حصے میں نصیرات کے مہاجر کیمپ کی رہنے والی اولا عدنان الکرد نو ماہ کی حاملہ تھیں اور وہ جمعے اور ہفتے کی درمیانی رات ایک اسرائیلی فضائی حملے میں شدید زخمی ہو گئی تھیں۔
تاہم شدید زخمی ہونے کے باوجود یہ فلسطینی خاتون اتنی دیر زندہ رہیں کہ انہیں العودہ ہسپتال پہنچا دیا گیا۔ ہسپتال پہنچنے پر ان کی حالت بہت نازک تھی۔ ڈاکٹروں نے ان کی جان بچانے کی کوششیں کیں، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکیں۔
اس دوران ڈاکٹر یہ دیکھ چکے تھے کہ اولا عدنان الکرد عنقریب ہی ایک بچے کو جنم دینے والی تھیں۔ جب اولا کا انتقال ہو گیا، تو ڈاکٹروں نے ان کے نامولود بچے کو بچانے کی کوششیں شروع کر دیں۔ العودہ ہسپتال کے گائناکالوجی اور بچوں کے امراض کے شعبے کے سربراہ رائد السعودی نے بتایا کہ ڈاکٹروں نے انتھک محنت کی اور ”شکر ہے کہ وہ کامیاب رہے۔‘‘
رائد السعودی نے بتایا، ”اس خاتون کی عمر 25 برس تھی۔ جب ان کی جان نہ بچائی جا سکی، تو ڈاکٹروں نے محسوس کیا کہ رحم مادر میں بچہ ابھی زندہ تھا اور اس کا دل بھی دھڑک رہا تھا۔‘‘ اس پر سرجنوں اور امراض بچگان کے ماہرین کی ایک ٹیم نے سیزیریئن آپریشن کر کے اس بچے کی جان بچا لی۔
ڈاکٹر رائد السعودی کے مطابق نومولود بچہ ایک لڑکا ہے، جس کا نام اس کے والد نے مالک یاسین رکھا ہے۔ اس بچے کا والد اور اولا الکرد کا شوہر خود بھی اسرائیلی فضائی حملے میں زخمی ہو گیا تھا، تاہم اس کی جان خطرے میں نہیں ہے۔
مردہ ماں کے جسم سے سرجری کے ذریعے پیدائش کے وقت مالک یاسین کی حالت کافی نازک تھی۔ تاہم اسے فوری طور پر آکسیجن دی گئی اور کئی گھنٹے کی مسلسل نگہداشت کے بعد اس کی طبی حالت مستحکم ہو گئی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بنوں : ڈومیل میں سیکیورٹی آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک، 4 آئی ای ڈیز ناکارہ
04/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
ایرانی حکومت کا خاتمہ اسرائیل کا اہم ہدف، نظام کمزور ہوچکا ہے، جلد گرا سکتے ہیں: نیتن یاہو
04/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
کوئٹہ کینٹ میں پولیس اہلکاروں کے داخلے پر مبینہ پابندی ، کینٹ پاس طلب
03/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی : نامعلوم افراد کی فائرنگ جے یو آئی رہنما ہلاک
03/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
یمن: تعز میں شدید لڑائی، حوثی باغیوں کی کئی محاذوں پر پیش قدمی، حکومتی فورسز کا جوابی حملہ
03/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26274 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15522 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11802 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7388 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5064 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C