غزہ پر اسرائیلی حملہ: دنیا بھر میں فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کیلئے مظاہروں کا سلسلہ جاری
👁️ 53 بار دیکھا گیا
غزہ پر اسرائیلی حملہ: دنیا بھر میں فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کیلئے مظاہروں کا سلسلہ جاری
برلن (ڈیلی اردو) دنیا بھر میں فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے مظاہروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ یورپ اور امریکا میں مزید احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔ شرکا نے فلسطینی پرچم اٹھا رکھے تھے اور وہ اسرائیلی مظالم کے خلاف شدید نعرے بازی کر رہے تھے۔
غزہ پر اسرائیلی فورسز کے حملے، دنیا بھر میں اسرائیل کے خلاف احتجاج جاری ہے۔ دردِ دل رکھنے والے سڑکوں پر نکلے آئے، یورپ اور امریکا میں مزید احتجاجی ریلیاں نکالیں گئیں۔ امریکا کے دارالحکومت واشنگٹن میں بڑا مظاہرہ کیا گیا، اسرائیل کے خلاف اور فلسطین کےحق میں نکلنے والی ریلی شہر کی مختلف سڑکوں سے گذری۔ شرکا نے بڑی تعداد میں فلسطینی پرچم اٹھا رکھے تھے۔
جرمن شہر برلن میں ہزاروں افراد نے اسرائیلی بربریت کے خلاف مظاہرہ کیا، لوگوں نے بائیکاٹ اسرائیل کے نعرے بھی لگائے۔ چند یہودیوں نے پرامن احتجاج کو سبوتاژ کرنے کی بھی کوشش کی۔
لندن کے ماربل آرچ سے ہزاروں مظاہرین فلسطینی پرچم لہراتے سڑکوں پر نکل آئے، مظاہرین میں خواتین اور بچوں سمیت ہر عمر کے افراد موجود تھے، مظاہرین فلسطینیوں پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے رہے۔
جرمنی میں ترک، افریقی، عرب اور پاکستانی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد سڑکوں پر اسرائیل کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے، آسٹریا میں بھی شہری اسرائیلی بربریت کے خلاف سڑکوں پر نکلے، پولیس نے چند مظاہرین کو دھر لیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 109 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26281 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9110 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7401 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5106 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C