غزہ پر اسرائیلی فضائی حملے میں اسماعیل ہنیہ کی بہن سمیت خاندان کے 10 افراد ہلاک
👁️ 60 بار دیکھا گیا
غزہ پر اسرائیلی فضائی حملے میں اسماعیل ہنیہ کی بہن سمیت خاندان کے 10 افراد ہلاک
غزہ (ڈیلی اردو/وی او اے/اے ایف پی/رائٹرز) اسرائیل کے غزہ پر فضائی حملے میں حماس کے سیاسی سربراہ اسماعیل ہنیہ کی بہن سمیت خاندان کے 10 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جب کہ غزہ کے صحت حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے تین فضائی حملوں میں کم از کم 24 فلسطینی ہلاک ہوئے ہیں۔
طبی عملے کا کہنا ہے کہ دو حملے غزہ سٹی میں دو اسکولوں پر ہوئے جس میں کم از کم 14 افراد ہلاک ہوئے جب کہ ایک حملہ الشاطی کیمپ میں ایک گھر پر ہوا جس میں اسماعیل ہنیہ کے خاندان کے 10 افراد مارے گئے ہیں۔
اسرائیلی فوج کی جانب سے فوری طور پر اسماعیل ہنیہ کے خاندان کی ہلاکت کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔
حماس کے زیرِ انتظام غزہ کی سول ڈیفنس کے ترجمان محمود بسال کے مطابق اسرائیل نے الشاطی پناہ گزین کیمپ میں اسماعیل ہنیہ کے گھر کو نشانہ بنایا ہے۔
بسال نے خبر رساں ادارے ‘اے ایف پی’ کو بتایا کہ “حملے کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک ہوئے ہیں جس میں اسماعیل ہنیہ کی بہن زہر ہنیہ بھی شامل ہیں۔ اب بھی کئی لاشیں ملب تلے ہیں لیکن ہمارے پاس انہیں نکالنے کے لیے ضروری سامان نہیں ہے۔”
انہوں نے کہا کہ سول ڈیفنس کے عملے نے لاشوں کو الاھلی اسپتال منتقل کیا ہے جب کہ حملے میں کئی کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی ہیں۔
اے ایف پی کے مطابق اسرائیلی فوج نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ وہ ان رپورٹس سے آگاہ ہے لیکن اس کی تصدیق نہیں کرسکتے۔
خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق اسرائیل کی فوج کا کہنا ہے کہ فضائیہ نے شمالی غزہ میں شاطی اور دراج تفح میں ‘حماس کے دہشت گردوں’ کے زیرِ استعمال دو عمارتوں کو نشانہ بنایا۔ دہشت گرد اسکول کے کمپاؤنڈز سے آپریٹ کرتے تھے جنہیں حماس اپنی دہشت گرد سرگرمیوں کے لیے ڈھال کے طور پر استعمال کرتی تھی.
فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ سٹی میں رات بھر ان عسکریت پسندوں کو نشانہ بنایا جو اسرائیل پر حملوں میں ملوث تھے۔ جن میں سے کچھ ایسے بھی تھے جنہوں نے اسرائیل سے شہریوں کو یرغمال بنایا تھا جب کہ کچھ نے حماس کے سات اکتوبر کے حملے میں حصہ بھی لیا تھا۔
حماس عسکری مقاصد کے لیے اسکولوں اور اسپتالوں جیسی شہری عمارتوں کے استعمال کی تردید کرتی ہے۔
قطر میں موجود حماس کے سیاسی رہنما اسماعیل ہنیہ کے تین بیٹے اور چار پوتے اپریل میں ہونے والے ایک اسرائیلی حملے میں ہلاک ہوئے تھے۔ اسرائیلی فوج نے ان پر “دہشت گرد سرگرمیوں’ کا الزام لگایا تھا۔
اسماعیل ہنیہ نے اس وقت کہا تھا کہ 7 اکتوبر سے شروع ہونے والی اس جنگ میں ان کے خاندان کے 60 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
سات اکتوبر 2023 کو حماس کے اسرائیل پر حملے میں اسرائیلی حکام کے مطابق لگ بھگ 1200 افراد ہلاک ہوئے تھے جب کہ 250 کو یرغمال بنایا گیا تھا۔
اس حملے کے جواب میں اسرائیل کی جانب سے شروع کیے گئے حملوں میں غزہ کے صحت حکام کے مطابق 37 ہزار سے زائد افراد مارے جا چکے ہیں جن میں زیادہ تر شہری ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک
23/July/2026 👁️ 430 بار دیکھا گیا
بلوچستان کے تین اضلاع سے سات افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد
23/July/2026 👁️ 439 بار دیکھا گیا
امریکہ نے سعودی عرب کو جوہری پروگرام شروع کرنے کی اجازت دے دی
23/July/2026 👁️ 385 بار دیکھا گیا
مہمند میں سیکیورٹی فورسز کی بی ڈی ٹیم پر دھماکا، 3 اہلکار ہلاک، 4 زخمی
23/July/2026 👁️ 304 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشت گرد ہلاک، 2 خواتین خودکش بمبار گرفتار
23/July/2026 👁️ 327 بار دیکھا گیا
حوثیوں کی سعودی عرب کو دھمکی، پاکستان نے سخت وارننگ جاری کر دی
23/July/2026 👁️ 775 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8971 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4831 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3713 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3582 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2571 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2324 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C