فرانسیسی حکومت نے اسکولوں میں عبایا پر پابندی عائد کر دی
👁️ 150 بار دیکھا گیا
فرانسیسی حکومت نے اسکولوں میں عبایا پر پابندی عائد کر دی
پیرس (ڈیلی اردو/اے ایف پی/رائٹرز/ڈی پی اے) فرانس کے وزیر تعلیم کا کہنا ہے کہ اسکول میں طلبہ کے لباس سے ان کی مذہبی شناخت واضح نہیں ہونی چاہیے۔ ڈھیلی فٹنگ اور تقریباً پورے جسم کو ڈھکنے والا لباس عبایا بعض اوقات مسلم خواتین پہنتی ہیں۔
#UPDATE French authorities are to ban the wearing in school of abaya dresses worn by some Muslim women, the education minister says, arguing the garment violates France's secular laws in educationhttps://t.co/6mWF7pfiIL https://t.co/hHR2N5vklY pic.twitter.com/DmjPQgcYK9
— AFP News Agency (@AFP) August 27, 2023
فرانس نے سرکاری اسکولوں میں پڑھنے والی طالبات پر عبایا پہننے پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ واضح رہے کہ مغربی ممالک میں بھی بعض مسلم خواتین اور لڑکیاں ڈھیلی فٹنگ اور تقریبا ًپورے جسم کو ڈھکنے والے لباس ‘عبایا’ کا استعمال کرتی ہیں۔
فرانس کے وزیر تعلیم گیبریل اطال نے اتوار کو دیر رات گئے ایک فرانسیسی ٹیلی وژن چینل ٹی ایف ون پر انٹرویو کے دوران یہ اعلان کیا۔ انہیں رواں برس کے موسم گرما کے اوائل میں ہی وزیر تعلیم کا عہدہ سونپا گیا تھا۔
انٹرویو کے دوران انہوں نے عبایا پر پابندی کا جواز پیش کرتے ہوئے کہا، ”جب آپ کلاس روم میں جائیں، تو ایسا نہیں ہونا چاہیے کہ محض طالب علموں کا لباس دیکھ کر آپ ان کے مذہب کی شناخت کر سکیں۔”
عبایا کے خلاف اقدام کی وجہ؟
سن 2004 میں ایک فرانسیسی قانون کے تحت اسکولوں میں ”ایسی تمام علامات یا ایسے لباس پہننے پر پابندی عائد کر دی گئی تھی، جس سے بظاہر مذہبی وابستگی کا اظہار ہوتا ہو۔” اس قانون کا اطلاق مسیحیوں سے تعلق رکھنے والی بڑی صلیبوں، یہودی کی خصوصی ٹوپیوں اور اسلامی ہیڈ اسکارف پر بھی ہوتا ہے۔
تاہم گزشتہ نومبر تک عبایا اس فہرست میں شامل نہیں تھا۔ اس وقت وزارت تعلیم نے پابندی سے متعلق ایک نیا سرکلر جاری کیا، جس میں پابندی والے لباسوں میں عبایا کو بھی شامل کیا گیا تھا۔
نومبر کے سرکلر میں کہا گیا تھا کہ اگر لباس ایسا ہو کہ ”اس سے کھلے عام مذہبی وابستگی کا اظہار ہوتا ہو”، تو وہ بھی ممنوع ہو گا۔ اس میں عبایا کے ساتھ ہی بندھن (سر ڈھکنے کا خصوصی کپڑا) اور لمبی اسکرٹس کو بھی شامل کر لیا گیا۔
فرانس میں عبایا سے متعلق تنازعہ سن 2020 میں اس وقت شدت اختیار کر گیا، جب ایک سخت گیر چیچن مسلمان نے اسکول کے اس ٹیچر کا سر قلم کر دیا تھا، جس نے طالب علموں کو پیغمبر اسلام محمد کے خاکے دکھائے تھے۔
پابندی پر ردعمل کیا ہے؟
ہیڈ ٹیچرز یونین کے رہنما برونو بوبکیوچز نے حکومت کے اس اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا، ”پہلے اس سلسلے میں ہدایات واضح نہیں تھیں، اب وہ ہیں اور ہم اس کا خیر مقدم کرتے ہیں۔”
حزب اختلاف کی دائیں بازو کی ریپبلکن پارٹی کے سربراہ ایرک سیوٹو نے بھی اس اعلان کا خیر مقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ ”ہم نے کئی بار اپنے اسکولوں میں عبایا پر پابندی کا مطالبہ کیا۔”
تاہم بائیں بازو کی جماعت ‘فرانس انبوڈ پارٹی’ کے رکن کلیمینٹائن اوٹین نے ”لباس کی پولیسنگ” قرار دیتے ہوئے اس فیصلے کی مذمت کی۔ ان کی دلیل یہ ہے کہ یہ ”غیر آئینی” ہے اور فرانس کی سیکولر اقدار کے بنیادی اصولوں کے خلاف بھی ہے۔
اوٹین نے فرانسیسی حکومت پر الزام لگایا کہ وہ ملک کی تقریباً 50 لاکھ مسلم آبادی کو ”جنونی طور پر مسترد” کر رہی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ہنگو میں آئی ای ڈی دھماکہ، معروف قبائلی رہنما حاجی عزت گل ہلاک
22/July/2026 👁️ 183 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں دہشت گردوں نے سرکاری سکول بارودی مواد سے تباہ کردیا
22/July/2026 👁️ 244 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایرانی بندرگاہوں اور شہروں پر نئے فضائی حملے
22/July/2026 👁️ 151 بار دیکھا گیا
ایرانی وزیر داخلہ کی وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سے ملاقاتیں
22/July/2026 👁️ 127 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں جھڑپوں کے دوران مسجد اور مدرسہ تباہ، تحقیقات کا مطالبہ
22/July/2026 👁️ 239 بار دیکھا گیا
حماس نے خلیل الحیہ کو تنظیم کا نیا سربراہ مقرر کر دیا
22/July/2026 👁️ 279 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8968 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4824 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3579 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3576 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2569 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2321 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C