فضائی حدود کی بندش سے پاکستان کو ساڑھے 8 ارب روپے کا نقصان ہوا: وفاقی وزیر ہوا بازی
👁️ 208 بار دیکھا گیا
فضائی حدود کی بندش سے پاکستان کو ساڑھے 8 ارب روپے کا نقصان ہوا: وفاقی وزیر ہوا بازی
اسلام آباد (ڈیلی اردو) فروری کے آخر میں بھارت کے ساتھ کشیدگی میں اضافے پر پاکستان نے اپنی فضائی حدود بند کر دی تھیں جس کے باعث سول ایوی ایشن اتھارٹی کو مجموعی طور پر 8.5 ارب روپے کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔
” ڈان اخبار “ کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر برائے ہوابازی غلام سرور نے بتایا ہے کہ یہ ہماری صنعت کا مجموعی سطح پر بڑا نقصان ہے تاہم اس پابندی سے بھارت کو ہم سے دوگنا نقصان ہوا ہے،اس اہم موڑ پر دونوں طرف سے کشیدگی میں کمی کرنے والے اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ سی اے اے کی تنظیم نو کی تجویز تکنیکی بنیادوں پر ہے جس سے ادارے میں نئی تیزی آئے گی۔
انہوں نے برطانوی طیاروں کی پاکستان میں پرواز کی بحالی کو پاکستان کی ایوی ایشن انڈسٹری کی کامیابی قرار دی اور کہا کہ کئی دیگر بین الاقوامی ایئرلائنز پاکستان میں اپنے آپریشنز کے لیے حکومت سے رابطہ کر رہی ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سی اے اے، پی آئی اے اور ایئرپورٹ سیکیورٹی فورسز کا ہیڈ کوارٹر اسلام آباد منتقل کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ 60 فیصد سے زائد ایوی ایشن سے متعلق کام پاکستان کے شمالی علاقے میں منتقل کردیا گیا ہے جبکہ اسلام آباد میں مزید افراد کو بھرتی کیا جائے گا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
چاغی میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
ایران نے سعودی عرب پر حوثی حملوں میں ملوث ہونے کا الزام مسترد کردیا، ریاض اور حوثیوں میں ثالثی کی پیشکش
17/October/2026 👁️ 146 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز بحری آمدورفت کے لیے کھلی ہے، ایران کی ناکہ بندی برقرار ہے، امریکی فوج کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
شمالی کوریا کا مصنوعی ذہانت سے لیس جدید تارپیڈو کا تجربہ کامیاب ہونے کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
حوثی باغیوں کے خلاف اسرائیلی مدد لینے کا سعودی عرب کو ٹرمپ کا مشورہ
17/October/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
اورکزئی میں پولیس اور سکاؤٹس کی مشترکہ کارروائی، 10 دہشتگرد ہلاک
16/October/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11910 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9257 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7517 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5461 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C