فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے آسٹریلیا میں یہودی مذہبی تقریب پر حملے کی شدید مذمت
👁️ 166 بار دیکھا گیا
فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے آسٹریلیا میں یہودی مذہبی تقریب پر حملے کی شدید مذمت
غزہ (ڈیلی اردو/وفا/ڈی پی اے) فلسطینی اتھارٹی نے سڈنی کی بونڈائی بیچ پر حنوکہ کی ایک یہودی مذہبی تقریب کے دوران دو مسلح افراد کی طرف سے فائرنگ کے ہلاکت خیز واقعے کی سخت مذمت کی ہے۔
فلسطینی خبر رساں ایجنسی وفا کے مطابق فلسطینی اتھارٹی نے اپنے ایک بیان میں ہر قسم کی انتہا پسندی اور دہشت گردی، خصوصاً عام شہریوں کے قتل کو مسترد کرتے ہوئے متاثرین کے اہل خانہ، آسٹریلوی حکومت اور عوام سے اظہارِ تعزیت کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔ بیان میں غزہ پٹی اور مغربی کنارے میں اسرائیل کی جانب سے فلسطینی شہریوں کی ہلاکتوں کی بھی مذمت کی گئی۔
ادھر اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے آسٹریلیا پر یہود دشمنی کے خلاف مؤثر کارروائی نہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے جیسے اقدامات یہود مخالف جذبات کو ہوا دیتے ہیں۔ نیتن یاہو کے مطابق انہوں نے چار ماہ قبل وزیر اعظم انتھونی البانیزی کو ایک خط لکھ کر خبردار کیا تھا کہ آسٹریلوی پالیسیوں سے یہود دشمنی کو تقویت مل رہی ہے۔
نیتن یاہو نے ایک راہگیر کی جرأت مندانہ کارروائی کو سراہا جس نے ایک حملہ آور کو اسلحے سے محروم کیا اور بتایا کہ وہ شخص ایک مسلمان تھا۔ انہوں نے مغربی ممالک سے مطالبہ کیا کہ یہود دشمنی کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں۔
یہ بیانات ایسے وقت پر سامنے آئے ہیں جب غزہ پٹی کی جنگ کے تناظر میں کئی ممالک بشمول آسٹریلیا نے رواں سال ریاست فلسطین کو تسلیم کیا ہے۔ اسرائیل کا موقف ہے کہ اس سے یہودیوں کے خلاف تشدد کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے جبکہ فلسطینی اتھارٹی ہر قسم کے تشدد اور شہریوں کے قتل کی مخالفت پر زور دیتی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سوات: کبل پولیس اسٹیشن کے باہر خودکش حملہ، 6 پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد ہلاک، 30 زخمی
03/August/2026 👁️ 148 بار دیکھا گیا
ہنگو میں انٹیلیجنس آپریشن، ٹی ٹی پی کا مطلوب کمانڈر امیر معاویہ ہلاک
03/August/2026 👁️ 132 بار دیکھا گیا
پنجاب بھر میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 54 دہشت گرد گرفتار
03/August/2026 👁️ 154 بار دیکھا گیا
پشاور میں پولیس موبائل پر بم حملہ، دو اہلکار زخمی
02/August/2026 👁️ 118 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان میں جھڑپ، میجر ہلاک، جوابی کارروائی میں 5 دہشت گرد مارے گئے: آئی ایس پی آر
02/August/2026 👁️ 413 بار دیکھا گیا
حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے تک غزہ سے فوجی انخلا ممکن نہیں، اسرائیل کا مؤقف
02/August/2026 👁️ 870 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9010 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4892 بار دیکھا گیاٹرمپ کا ایران پر ’انتہائی سخت‘ حملوں کا حکم، تہران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا انتباہ
01/August/2026 👁️ 4546 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3756 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3630 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2616 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C