فلپائن کی یونیورسٹی میں فائرنگ، میئر سمیت 3 افراد ہلاک، حملہ آور گرفتار
👁️ 150 بار دیکھا گیا
فلپائن کی یونیورسٹی میں فائرنگ، میئر سمیت 3 افراد ہلاک، حملہ آور گرفتار
منیلا (ڈیلی اردو) فلپائن میں ایک یونیورسٹی میں مسلح شخص نے تقریب تقسیم اسناد میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شریک سابق میئر کو قتل کردیا جب کہ فائرنگ سے مزید دو افراد بھی ہلاک ہوگئے۔
خبرایجنسی رائٹز کے مطابق فائرنگ کا غیر معمولی واقعہ ’اتینیو ڈی منیلا یونیورسٹی‘ میں پیش آیا۔ قانون کے طلبا اپنی فیملیز کے ہمراہ گریجویشن تقریب کے لئے یونیورسٹی میں جمع تھے جبکہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کو بھی تقریب میں شرکت کرنا تھی۔فائرنگ کےنتیجے میں سابق میئر روز فیوریگے، اسسٹنٹ سمیت ہلاک ہوگئے جبکہ یونیورسٹی کا ایک گارڈ بھی مارا گیا۔
Three dead in graduation shooting at top Philippines university https://t.co/NzwEjCyqP7 pic.twitter.com/U3A37ADtW1
— Reuters (@Reuters) July 24, 2022
حملہ آور کو تعاقب کے بعد پولیس نے زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔
ملزم کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی تاہم ملزم کا تعلق لامیتان شہر سے ہے جو شدت پسند مذہبی تنظیموں کا گڑھ سمجھا جاتا ہے اور بالخصوص ابوسیاف کے داعش سے تعلقات بھی ہیں۔
تاحال کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔
واضح رہے کہ شدت پسند جماعت ابو سیاف فلپائن میں حکومتی سیکیورٹی فورسز اور سرکاری عمارتوں پر حملوں میں ملوث رہی ہے اور فلپائنی فوج اس تنظیم کے سربراہ کو قتل کرنے کا کئی بار دعویٰ بھی کر چکی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
چاغی میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
ایران نے سعودی عرب پر حوثی حملوں میں ملوث ہونے کا الزام مسترد کردیا، ریاض اور حوثیوں میں ثالثی کی پیشکش
17/October/2026 👁️ 176 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز بحری آمدورفت کے لیے کھلی ہے، ایران کی ناکہ بندی برقرار ہے، امریکی فوج کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
شمالی کوریا کا مصنوعی ذہانت سے لیس جدید تارپیڈو کا تجربہ کامیاب ہونے کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
حوثی باغیوں کے خلاف اسرائیلی مدد لینے کا سعودی عرب کو ٹرمپ کا مشورہ
17/October/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
اورکزئی میں پولیس اور سکاؤٹس کی مشترکہ کارروائی، 10 دہشتگرد ہلاک
16/October/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11910 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9257 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7517 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5461 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C