فیس بک کا سانحہ کرائسٹ چرچ کے بعد سفید فام انتہا پسند مواد پر پابندی کا اعلان
👁️ 184 بار دیکھا گیا
فیس بک کا سانحہ کرائسٹ چرچ کے بعد سفید فام انتہا پسند مواد پر پابندی کا اعلان
واشنگٹن (نیوز ڈیسک) سماجی رابطے کی ویب سائیٹ فیس بک نے اگلے ہفتے سے سفید فام قوم پرستوں اور علیحدگی پسند عناصر پر پابندی لگانے کا اعلان کیا ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق فیس بک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ دہشت گرد گروہوں کی جانب سے فیس بک پر شائع کیے جانے والے مواد کی شناخت کرنے اوراس پر پابندی لگانے کی صلاحیت کو بہتر بنائے گی۔
فیس بک نے یہ اقدام نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں سفید فام دہشت گرد کی جانب سے دومساجد پر ہونے والے حملوں کی لائیو ویڈیو فیس بک پر چلانے کے بعد لیا ہے، کیونکہ سانحہ کرائسٹ چرچ کے بعد فیس بک کو بہت زیادہ دباؤ کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
ماضی میں فیس بک نے سفید فام قوم پرستوں کی جانب سے فیس بک پر ڈالے جانے والے مواد کو نسل پرستانہ تصور نہیں کیا تھا۔ تاہم 27 مارچ کو شائع کی گئی بلاگ پوسٹ میں فیس بک انتظامیہ کا کہنا تھا کہ سول سوسائٹی اورماہرین و اسکالرز سے تین ماہ کی مشاورت کے بعد یہ طے پایا ہے کہ سفید فام قوم پرستی کو سفید فام برتری اور منظم نفرت کرنے والے گروہوں سے معنی خیز طریقے سے علیحدہ نہیں کیاجاسکتا۔
واضح رہے کہ سانحہ کرائسٹ چرچ کے بعد کئی عالمی رہنماؤں نے سوشل میڈیا کمپنیوں کو اپنے پلیٹ فارمز پر شائع کیے جانے والے شدت پسندانہ مواد کے حوالے سے ذمہ دارانہ رویہ اپنانے کے لیے کہاتھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران نے سعودی عرب پر حوثی حملوں میں ملوث ہونے کا الزام مسترد کردیا، ریاض اور حوثیوں میں ثالثی کی پیشکش
17/October/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز بحری آمدورفت کے لیے کھلی ہے، ایران کی ناکہ بندی برقرار ہے، امریکی فوج کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
شمالی کوریا کا مصنوعی ذہانت سے لیس جدید تارپیڈو کا تجربہ کامیاب ہونے کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 41 بار دیکھا گیا
حوثی باغیوں کے خلاف اسرائیلی مدد لینے کا سعودی عرب کو ٹرمپ کا مشورہ
17/October/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
اورکزئی میں پولیس اور سکاؤٹس کی مشترکہ کارروائی، 10 دہشتگرد ہلاک
16/October/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
پاکستان سعودی عرب کی سلامتی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ میں ساتھ دے گا، شہباز شریف
16/October/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11909 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9257 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7517 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5460 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C