فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کی سیکیورٹی پر سالانہ ساڑھے تین ارب روپے سے زائد خرچ
👁️ 102 بار دیکھا گیا
فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کی سیکیورٹی پر سالانہ ساڑھے تین ارب روپے سے زائد خرچ
نیو یارک (ڈیلی اردو) فیس بک کے بانی مارک زکر برگ کا شمار دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں پانچواں ہے، لیکن ان کی ماہانہ تنخواہ ایک ڈالر سے بھی کم ہے۔
مارک زکربرگ فیس بک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی حیثیت سے سالانہ 1 ڈالر تنخواہ وصول کرتے ہیں، جب کہ انہیں کوئی بونس، ایوارڈ، انسینٹو یا زر تلافی بھی ادا نہیں کیا جاتا۔ لیکن ان کی حفاظت پر خرچ کی جانے والی رقم پاکستانی کرنسی میں اربوں روپے ہے۔ فیس بک کے سب سے اہم اثاثے’ مارک زکر برگ‘ اور ان کے خاندان کی حفاظت پر سالانہ کروڑوں ڈالرخرچ کے جاتے ہیں۔
امرکا کے سیکیوریٹز اینڈ ایکسچینج کمیشن میں فیس بک کی جانب سے جمع کرائے گئے بیان کے مطابق گزشتہ سال (2020) فیس بک بانی کی حفاظت پر 23 ملین ڈالر( پاکستانی ساڑھے تین ارب روپے سے زائد) خرچ کیے گئے۔
بیان کے مطابق فیس بک کے سالانہ سیکیورٹی ریویو میں مارک زکر برگ کو لاحق خطرات کی نشان دہی کی گئی تھی۔
گزشتہ سال مارک زکر برگ اور ان کے اہل خانہ کو فراہم کی جانے والی سیکیورٹی، رہائش اور سفری اخراجات کی مد میں بہت زیادہ رقم خرچ کی گئی۔ جس کاسب سے اہم سبب کووڈ-19 کی وجہ سے اختیار کیے جانے والے سفر کے پروٹوکول تھے۔
گزشتہ سال صرف بانی فیس بک کی حفاظت کے لیے 10 ملین ڈالر اضافی خرچ کیے گئے، جس میں ان کے محافظوں اور سیکورٹی سے متعلق اخراجات شامل ہیں۔ 2020 میں مارک زکر برگ کی بنیادی سیکورٹی کے اخراجات 13 اعشاریہ 4 ملین ڈالر تک پہنچ گئے تھے، جب کہ 2019 میں یہ رقم 10 اعشاریہ 40 ملین ڈالر تھی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
عمان کے ساحل کے قریب آئل ٹینکر پر ایران کا میزائل حملہ
07/July/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
بھارت میں کالعدم جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید پر فرد جرم عائد
07/July/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
لبنان میں گاڑی پر اسرائیلی ڈرون حملہ، چار افراد ہلاک
07/July/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
افغان سرزمین سے دہشت گردی برداشت نہیں، 'غضبِ حق' جاری رہیگا، کور کمانڈرز کانفرنس
07/July/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
حماس نے 20 سال بعد غزہ کی حکومتی انتظامیہ تحلیل کر دی، امریکی منصوبے پر عملدرآمد شروع
07/July/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
ایران: علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ میں مجتبیٰ خامنہ ای شریک نہ ہوئے
06/July/2026 👁️ 759 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8899 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4723 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3516 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2518 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2270 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1959 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C