فیصل آباد: توہین مذہب کے الزام میں دو مسیحی نرسوں کو گرفتار کرلیا گیا، مقدمہ درج
👁️ 133 بار دیکھا گیا
فیصل آباد: توہین مذہب کے الزام میں دو مسیحی نرسوں کو گرفتار کرلیا گیا، مقدمہ درج
فیصل آباد (ڈیلی اردو) پولیس نے توہین مذہب کے الزام میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر (ڈی ایچ کیو) ہسپتال مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والی دو نرسوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
رپورٹس کے مطابق ہسپتال کے متعدد ملازمین نے دونوں نرسوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور الزام عائد کیا کہ دونوں نے الماری پر چسپاں مقدس تحریر کے اسٹیکرز ہٹا کر توہین مذہب کا ارتکاب کیا ہے۔
مشتعل مظاہرین نے ایک نرس کو اپنی تحویل میں لینے کے لیے ہسپتال کے اندر کھڑی پولیس وین پر حملہ کیا لیکن پولیس نے مظاہرین سے محفوظ رکھنے کے لیے خاتون کو وین کے اندر بند کردیا۔
ایک پولیس افسر نے واقعے سے متعلق بتایا کہ دو نرسوں نے ایک وارڈ میں اسٹیکر اتار کر توہین مذہب کی، جہاں نفسیاتی مریض زیر علاج تھے۔
ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد علی نے سول لائنز پولیس میں درخواست جمع کروائی جس میں یہ دعویٰ کیا گیا کہ ہسپتال کی کمیٹی نے توہین مذہب کے الزام کی تصدیق کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہیڈ نرس نے ہٹایا ہوا اسٹیکر اپنی تحویل میں لے لیا تھا اور انہوں نے جمعہ کو اس معاملے سے انہیں آگاہ کیا۔
ہسپتال انتظامیہ نے پولیس کو بلایا جنہوں نے فوری طور پر نرس کو حفاظتی تحویل میں لے لیا تاکہ انہیں کسی محفوظ جگہ منتقل کیا جا سکے۔
کئی لوگوں نے انہیں پکڑنے کی کوشش کی لیکن پولیس نے نرسوں کو وین کے اندر ہی رکھا۔
پولیس اور ایلیٹ فورس نے صورتحال پر بروقت قابو پا لیا اور سول لائنز کے ڈی ایس پی رانا عطا الرحمٰن کی سربراہی میں ایک ٹیم نے نرسوں کو ہسپتال کے احاطے سے منتقل کیا۔
مظاہرین میں عالم دین بھی شامل تھے جنہوں نے مرکزی ملزم کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔
پولیس نے دونوں نرسوں کے خلاف پی پی سی کی دفعہ بی 295 کے تحت مقدمہ درج کیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام: گرفتار کیے گئے 9 سابق فوجی پائلٹوں نے غوطہ، حلب، دیر الزور اور حماہ میں فضائی حملوں میں حصہ لیا
11/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
یمن : حوثیوں کی بڑی پیش قدمی، المخا اور میون جزیرے پر قبضہ، باب المندب میں کشیدگی بڑھ گئی
11/September/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
سری لنکا: گھر پر دستی بم حملہ، دو کمسن بھائی ہلاک، والد سمیت تین زخمی
11/September/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان: دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان: گرلز سکولوں کو دھمکیوں سے ہزاروں طالبات کی تعلیم متاثر ہونے کا خدشہ
11/September/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
کرم میں انٹیلی جنس بنیاد پر کارروائی، افغان شہری سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26285 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15532 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11819 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9118 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7410 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5137 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C