فیصل آباد: جڑانوالہ میں توہین مذہب کے الزام میں گرفتار 2 مسیحی بھائی بری
👁️ 150 بار دیکھا گیا
فیصل آباد: جڑانوالہ میں توہین مذہب کے الزام میں گرفتار 2 مسیحی بھائی بری
فیصل آباد (ڈیلی اردو/اے ایف پی) فیصل آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے سٹی جڑانوالہ میں توہین قرآن پاک کے 2 ملزمان کو بری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت فیصل آباد کے اسپیشل جج محمد حسین نے سٹی جڑانوالہ میں توہین قرآن پاک کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے 2 ملزمان کو بری کردیا۔
فیصلے کے مطابق ملزمان کو شواہد نہ ملنے کی بناء پر بری کیا گیا، ملزمان عمر اور عمیر کی بریت کا فیصلہ سنایا گیا۔
عدالتی فیصلے کے مطانق انسداد دہشت گردی کی عدالت سے بری کیے جانے کے بعد ملزمان کو رہائی مل گئی۔
جڑانوالہ واقعے کے بعد پولیس نے 125 سے زیادہ افراد کو گرفتار کیا تھا، جن میں دو مسیحی بھائی بھی شامل ہیں جن پر قرآن مجید کی بے حرمتی کا شبہ تھا۔
دونوں مذکورہ بھائیوں کے وکیل طاہر بشیر نے فرانسیسی رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ جمعرات کو انسداد دہشت گردی عدالت کی جانب سے بھائیوں پر مقدمہ چلانے سے انکار کے بعد انہیں رہا کر دیا گیا۔
طاہر بشیر نے اپنے موکلوں کا نام ظاہر کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ’مقدمہ چلائے بغیر کسی بھی ملزم کو غیر معینہ مدت کے لیے جیل میں نہیں رکھا جا سکتا۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’اب وہ آزاد اور اپنے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔ وہ رہائی پر بہت خوش ہیں۔‘
یاد رہے کہ ملزمان کے خلاف 16 اگست 2023 کو تھانہ سٹی جڑانوالہ میں 3 دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
گذشتہ سال اگست میں قرآن مجید کی بے حرمتی کے الزام میں جڑانوالہ میں مشتعل ہجوم نے 80 سے زیادہ مسیحی گھروں اور 19 گرجا گھروں میں توڑ پھوڑ کی تھی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
چاغی میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
ایران نے سعودی عرب پر حوثی حملوں میں ملوث ہونے کا الزام مسترد کردیا، ریاض اور حوثیوں میں ثالثی کی پیشکش
17/October/2026 👁️ 216 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز بحری آمدورفت کے لیے کھلی ہے، ایران کی ناکہ بندی برقرار ہے، امریکی فوج کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 104 بار دیکھا گیا
شمالی کوریا کا مصنوعی ذہانت سے لیس جدید تارپیڈو کا تجربہ کامیاب ہونے کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
حوثی باغیوں کے خلاف اسرائیلی مدد لینے کا سعودی عرب کو ٹرمپ کا مشورہ
17/October/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
اورکزئی میں پولیس اور سکاؤٹس کی مشترکہ کارروائی، 10 دہشتگرد ہلاک
16/October/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11910 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9258 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7517 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5462 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C