فیصل آباد میں توہین مذہب کے الزام میں ایک خاتون گرفتار
👁️ 105 بار دیکھا گیا
فیصل آباد میں توہین مذہب کے الزام میں ایک خاتون گرفتار
لاہور (ڈیلی اردو/ڈی پی اے/اے پی) صوبہ پنجاب کے ضلع فیصل آباد میں پولیس نے ایک خاتون کو توہین مذہب کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔ اس خاتون نے مبینہ طور پر پیغمبری کا دعویٰ کیا تھا۔
پولیس نے پاکستانی شہر فیصل آباد سے ایک خاتون کو حراست میں لیا ہے۔ اس خاتون پر الزام ہے کہ اس نے پیغمبری کا دعویٰ کر کے توہین مذہب کا ارتکاب کیا۔ اگر اس کا یہ مبینہ جرم ثابت ہو گیا، تو ملکی قانون کے مطابق اسے سزائے موت سنائی جا سکتی ہے۔
اس خاتون سے منسوب ایک پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہے، جس میں مبینہ طور پر ثنااللہ نامی یہ خاتون اپنے پیغمبر ہونے کا دعویٰ کر رہی ہے۔ یہ خبر پھیلنے کے بعد مشتعل افراد کے ایک جتھے نے اس خاتون کے گھر پر حملہ کر دیا، جب کہ پولیس نے ایسے میں مداخلت کر کے اس خاتون کو حراست میں لے لیا۔ پاکستان میں اس سے قبل مبینہتوہین مذہب کے متعدد واقعات میں مشتعل افراد کے ہاتھوں کئی لوگوں سڑکوں پر ہی قتل کیے جا چکے ہیں۔
سینیئر پولیس افسر ناصر علی رضوی کے مطابق پولیس نے بروقت مداخلت کر کے اس خاتون کو حراست میں لے لیا۔ رضوی نے بتایا کہ اس خاتون کے ہم راہ دو دیگر افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔
پاکستان میں توہین مذہب کے متنازعہ قانون کے تحت کسی بھی شخص کو توہین مذہب یا توہین رسالت کے جرم میں سزائے موت سنائی جا سکتی ہے۔ گو کہ اس انداز کے زیادہ تر الزامات جھوٹ پر مبنی سمجھے جاتے ہیں تاہم اس الزام پر مشتعل افراد کے ہاتھوں لوگوں کے قتل کے واقعات بھی بار بار دیکھنے میں آتے ہیں۔
انسانی حقوق کی متعدد بین الاقوامی اور مقامی تنظیموں کے مطابق بہت سے افرادذاتی جھگڑے اور تنازعات نمٹانے کے لیے بھی توہین مذہب کے الزام کا سہارا لیتے ہیں جب کہ اس قانون کے ذریعے ملکی اقلیتوں کو بھی خوف زدہ کیا جاتا ہے۔
پولیس کا کردار
دوسری جانب سوشل میڈیا پر مقامی پولیس افسر ناصر علی رضوی کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے، جس میں وہ مشتعل افراد کو یقین دلاتے نظر آتے ہیں کہ ملزمہ کو قانون کے مطابق سزا دلوائی جائے گی۔
ایک پاکستانی سوشل میڈیا صارف ندیم سیمسن ٹوئٹر پر لکھتے ہیں کہ خود پولیس افسر لوگوں کو یقین دلا رہا ہے کہ وہ ملزمہ کو سزا دلوائے گا۔
RT:Mob-killing attack on woman, in #Faisalabad #Punjab #Pakistan for #blasphemy . Police Officer CPO Syed Ali Shah is assuring the Mob to punish that #Blasphemous group members. #Breaking #breakingNews #News #UrduNews #Geo #Jang #VOA #BBC #Religion #Islam @MaheshB101 @AmyMek pic.twitter.com/bEp8feD2Jx
— Help NADEEM SAMSON ن ✝️ (@FreeNadeemSam) April 15, 2023
تاہم پولیس کے اس بیان پر بھی سوشل میڈیا پر بحث جاری ہے، جس میں ایک طرف لوگوں کا کہنا ہے کہ انتہائی کشیدہ ماحول میں ملزمہ کو مشتعل ہجوم سے بچانے کے لیے پولیس افسر نے یہ موقف اختیار کیا تاہم دوسری جانب کئی لوگوں کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکار کی یہ تقریر خود غیرقانونی رویے کے زمرے میں آتی ہے اور پاکستان میں اس معاملے کی حساسیت اور مجموعی صورتحال کی وضاحت بھی کرتی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران کے خلاف نئی کارروائی کی تیاری، اسرائیل میں فوجی آپشن پر غور تیز
03/September/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
یمن: حوثی باغیوں کے حکومتی فورسز کے ٹھکانوں پر 14 بیلسٹک میزائلوں سے حملہ
03/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
تربت : سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، بی ایل اے کے 2 دہشتگرد ہلاک
03/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
پشاور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
سعودی قیادت میں 14 ملکی بحری اتحاد فعال، باب المندب اور بحیرہ احمر میں سکیورٹی تعاون بڑھانے کا فیصلہ
02/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
یمن : حوثی باغیوں پر شہری کو گرفتاری کے بعد فائرنگ کرکے ہلاک کرنے کا الزام
02/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26269 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15516 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11795 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9096 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7381 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5062 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C