فیصل آباد میں 4 خواتین پر تشدد اور برہنہ کر کے ویڈیو بنانیوالے 5 ملزمان گرفتار
👁️ 67 بار دیکھا گیا
فیصل آباد میں 4 خواتین پر تشدد اور برہنہ کر کے ویڈیو بنانیوالے 5 ملزمان گرفتار
فیصل آباد (ڈیلی اردو) صوبہ پنجاب کے ضلع فیصل آباد کی مارکیٹ باوا چک مارکیٹ میں پولیس نے چار خواتین کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد برہنہ کرکے ویڈیو بنانے والے پانچ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔
ڈان نیوز کو فیصل آباد کے سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر محمد عابد خان نے گرفتاریوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مزید گرفتاریوں کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور مجرموں کو سخت سزا دی جائے گی۔
یہ معاملہ اس وقت منظر پر عام پر آیا جب 4 خواتین کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔
https://twitter.com/iamthedrifter/status/1468232009961156610?t=6X36wXilw8Y0PdNoxiK0fw&s=19
ملت ٹاؤن تھانے میں متاثرہ خواتین میں سے ایک کی جانب سے 4 نامزد ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی گئی جن میں عثمان الیکٹرک اسٹور کے مالک صدام اور اس کے ملازم فیصل اور ظہیر انور کے ساتھ ساتھ سینیٹری مصنوعات کی دکان کے مالک فقیر حسین اور 10 نامعلوم ملزمان شامل ہیں۔
مشتبہ افراد پر تعزیرات پاکستان کی دفعہ 354-اے(عورت پر حملہ یا جبر مجرمانہ کرنا اور اس کے برہنہ کرنا، 509(پاک دامنی کی توہین کرنا یا جنسی طور پر ہراساں کرنا، 147(بلوے کی سزا) اور 149(مجمع خلاف قانون کا ہر رکن اس جرم کا مجرم ہے جس کا ارتکاب غرض مشترک حاصل کرنے کے واسطے کیا جائے) کے تحت درج کیا گیا ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق شکایت کنندہ ایک کچرا چننے والی خاتون ہیں جو پیر کو تقریباً ساڑھے 10 بجے تین دیگر خواتین کے ساتھ کچرا اٹھانے کے لیے باوا چک مارکیٹ گئی تھیں۔
اس نے پولیس کو بتایا کہ وہ پیاسے تھے اور عثمان الیکٹرک اسٹور نامی دکان کے اندر گئے اور ایک مشتبہ شخص صدام سے پانی کی بوتل مانگی جس کی شناخت انہوں نے دکان کے مالک کے طور پر کی لیکن صدام نے ان پر چیخنا شروع کر دیا اور الزام لگایا کہ وہ چوری کے ارادے سے ان کی دکان میں داخل ہوئیں اور اس کے چیخنے کی آواز سن کر دوسرے مشتبہ افراد بھی دکان پر پہنچ گئے۔
ایف آئی آر کے مطابق انہوں نے چاروں خواتین کو مارنا شروع کر دیا، ان کے کپڑے اتارے اور بازار میں گھسیٹ کر لے گئے، وہ تقریباً ایک گھنٹے تک ہمیں مارتے رہے اور برہنہ حالت میں ہماری ویڈیوز بناتے رہے، بعد میں متاثرہ افراد کے خاندان کے چند افراد بازار پہنچے اور راہگیر بھی موقع پر جمع ہوگئے جنہوں نے ملزمان سے درخواست کی کہ خواتین کو جانے دیا جائے۔
شکایت کنندہ نے ایف آئی آر میں کہا کہ ملزمان نے ہمارے کپڑے اتار کر، ہمیں بازار میں گھسیٹا اور تشدد کا نشانہ بنا کر انتہائی ناانصافی کی لہٰذا ان کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے۔
پنجاب پولیس نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ دو مشتبہ افراد کو پیر کی رات گرفتار کیا گیا اور تین کو بعد میں منگل کو گرفتار کیا گیا۔
فیصل آباد پولیس نے رات 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا تھا، مزید کاروائی کرکے پانچوں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔اس واقعہ کی دیگر تمام پہلوؤں سے بھی تفتیش کی جا رہی ہے۔
آئی جی پنجاب خواتین اور بچوں پر تشدد اور ہراسگی کے واقعات پر زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ https://t.co/TnxbsmUBdZ pic.twitter.com/6T08YYvnuL— Punjab Police Official (@OfficialDPRPP) December 7, 2021
ٹوئٹ میں مزید بتایا گیا کہ واقعے کے تمام پہلوؤں کی جانچ کی جا رہی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام: گرفتار کیے گئے 9 سابق فوجی پائلٹوں نے غوطہ، حلب، دیر الزور اور حماہ میں فضائی حملوں میں حصہ لیا
11/September/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
یمن : حوثیوں کی بڑی پیش قدمی، المخا اور میون جزیرے پر قبضہ، باب المندب میں کشیدگی بڑھ گئی
11/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
سری لنکا: گھر پر دستی بم حملہ، دو کمسن بھائی ہلاک، والد سمیت تین زخمی
11/September/2026 👁️ 51 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان: دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان: گرلز سکولوں کو دھمکیوں سے ہزاروں طالبات کی تعلیم متاثر ہونے کا خدشہ
11/September/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
کرم میں انٹیلی جنس بنیاد پر کارروائی، افغان شہری سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26285 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15532 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11819 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9118 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7410 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5137 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C