قبائلی ضلع باجوڑ میں پولیس گاڑی کے قریب بم دھماکا، 3 اہلکار زخمی
👁️ 41 بار دیکھا گیا
قبائلی ضلع باجوڑ میں پولیس گاڑی کے قریب بم دھماکا، 3 اہلکار زخمی
خار (ڈیلی اردو) صوبہ خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع باجوڑ میں پولیس گاڑی کے قریب بم دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔
نجی ٹی وی چینل ڈان نیوز کے مطابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) عبد العزیز نے بتایا کہ دھماکے میں اسٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او) شاہ پور خان سمیت دیگر اہلکار محفوظ رہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایس ایچ او شاہ پور خان معمول کی گشت پر تھے، پولیس گاڑی پہلے سے سڑک کے کنارے نصب بم سے ٹکرا گئی۔
ڈی ایس پی نے بتایا کہ زخمیوں کو ہیڈ کواٹر ہسپتال خار منتقل کردیا گیا، مزید کہنا تھا کہ علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔
ڈیلی اردو کے مطابق باجوڑ کی تحصیل سلارزئی میں دہشت گردوں نے پولیس چوکی پر راکٹ لانچر سے حملہ کر دیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں پہنچا۔
واضح رہے کہ 2 روز قبل پشاور کے علاقے خزانہ شوگر مل کے قریب کچرے کے ڈھیر میں بارودی مواد کے دھماکے کے نتیجے میں 10 سالہ بچہ ہلاک ہوگیا تھا۔
خزانہ شوگر مل کے قریب کچرے کے ڈھیر میں دھماکا اس وقت ہوا تھا، جب 10 سالہ بچے نے کچرے سے بارودی مواد کو اٹھایا تھا۔
اس سے قبل 22 ستمبر کو سوات میں غیر ملکی سفرا کے قافلے کی سیکیورٹی پر مامور پولیس وین کو نشانہ بنایا گیا تھا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک اور چار زخمی ہو گئے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران کی سعودی عرب اور حوثی باغیوں میں مذاکرات کے لیے ثالثی کی پیشکش
26/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
یمن : حوثی ٹھکانوں پر فضائی حملے، تعز میں رسد لائنوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
26/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
اقوام متحدہ میں پاکستانی صحافی کا سوال، جے شنکر نے پاکستان کو ’دہشتگرد ملک‘ قرار دے دیا
26/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
ایران نے اہم دفاعی تنصیبات اور صلاحیتیں زیرِ زمین منتقل کردیں: وزارتِ دفاع
26/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
ٹانک : خالی پولیس چوکی دھماکے سے تباہ، جانی نقصان نہیں ہوا
26/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
پاکستان اور سعودی عرب کا سعودی تنصیبات پر حملوں کے خلاف مشترکہ دفاعی تعاون جاری رکھنے کا عزم
26/September/2026 👁️ 24 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26331 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15578 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11866 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9187 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7468 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5283 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C