قزاقستان جلد ابراہیمی معاہدوں میں شامل ہوگا، امریکی صدر ٹرمپ
👁️ 217 بار دیکھا گیا
قزاقستان جلد ابراہیمی معاہدوں میں شامل ہوگا، امریکی صدر ٹرمپ
واشنگٹن (ڈیلی اردو/روئٹرز/اے پی/ڈی پی اے) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کو اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو اور قازقستان کے صدر قاسم جومارت توقایف سے فون پر بات کے بعد یہ اعلان کیا کہ قزاقستان ابراہیمی معاہدے میں شامل ہو جائے گا۔
ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر لکھا، ''ہم جلد اسے باضابطہ بنانے کے لیے دستخط کی تقریب کا اعلان کریں گے اور بہت سے مزید ممالک طاقت کے اس کلب میں شامل ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔‘‘
قزاقستان حکومت نے ایک بیان میں کہا کہ یہ معاملہ مذاکرات کے آخری مرحلے میں ہے۔
بیان میں کہا گیا، ''ابراہیمی معاہدے میں ہمارا متوقع شمولیتی عمل قزاقستان کی خارجہ پالیسی کے فطری اور منطقی تسلسل کی نمائندگی کرتا ہے،جو مکالمے، باہمی احترام، اور علاقائی استحکام پر مبنی ہے۔‘‘
قزاقستان کے اسرائیل کے ساتھ پہلے ہی مکمل سفارتی تعلقات اور اقتصادی روابط موجود ہیں، جس کا مطلب ہے کہ یہ اقدام محض علامتی نوعیت کا ہو گا۔ تاہم، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے جمعرات کو اس تاثر کو مسترد کیا۔ ان کا کہنا تھا، 'یہ صرف
سفارتی تعلقات سے کہیں بڑھ کر ایک بہتر اور وسیع تر تعلق ہے۔‘
روبیو نے کہا، ''یہ (تعلق) ان تمام دوسرے ممالک کے ساتھ ہے جو معاہدے کا حصہ ہیں۔ آپ اب ایک ایسی شراکت داری کو جنم دے رہے ہیں جو ہر طرح کے مسائل پر، جن پر وہ مل کر کام کر سکتے ہیں، خصوصی اور منفرد اقتصادی ترقی لاتی ہے۔‘‘
ابراہیمی معاہدوں میں سعودی عرب کی شمولیت کا امکان؟
ٹرمپ نے اس امکان کے بارے میں امید ظاہر کی ہے کہ خطے کی طاقتور ریاست سعودی عرب بالآخر ابراہیم معاہدوں میں شامل ہو جائے گی، خاص طور پر اس کے بعد جب گزشتہ ماہ غزہ میں جنگ بندی نافذ ہوئی۔ تاہم، ریاض نے اب تک اس وقت تک آگے بڑھنے کی کوئی خواہش ظاہر نہیں کی جب تک کہ فلسطینی ریاست کے قیام کی کوئی واضح راہ موجود نہ ہو۔
سعودی عرب امریکہ کے ساتھ اسرائیل سے تعلقات کو معمول پر لانے کے بارے میں بات چیت کر رہا تھا، جو ایک تاریخی سنگِ میل ثابت ہوتا، کیونکہ یہ مملکت اسلام کے دو مقدس ترین مقامات کی سرزمین ہے۔ تاہم، اکتوبر 2023 میں حماس کے اسرائیل پر حملے کے بعد جب غزہ کی جنگ شروع ہوئی، تو خلیجی مملکت ان مذاکرات سے پیچھے ہٹ گئی۔
سعودی عرب طویل عرصے سے اس بات پر اصرار کرتا آیا ہے کہ وہ ایک آزاد فلسطینی ریاست کی جانب پیش رفت کے بغیر تعلقات معمول پر نہیں لا سکتا۔ لیکن نیتن یاہو طویل عرصے سے اس کی مخالفت کرتے رہے ہیں۔
ٹرمپ نے بدھ کے روز میامی میں امریکی بزنس فورم میں کہا، ''اب ہمارے ساتھ ابراہیمی معاہدوں میں شامل ہونے والے کئی ممالک ہیں، اور امید ہے کہ بہت جلد ہم سعودی عرب کو بھی شامل کر لیں گے۔‘‘
امید کی جا رہی ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان 18 نومبر کو وائٹ ہاؤس کا دورہ کریں گے۔
ٹرمپ کی وسطی ایشیا کے رہنماؤں سے ملاقات
ٹرمپ نے جمعرات کو وائٹ ہاؤس میں قزاقستان کے صدر توقایف سے ملاقات کی، جس میں وسطی ایشیا کے مزید چار رہنماؤں، کرغزستان، تاجکستان، ترکمانستان اور ازبکستان، نے بھی شرکت کی۔
امریکہ اس خطے میں اثر و رسوخ حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے، جو طویل عرصے سے روس کے زیرِ اثر رہا ہے اور اب چین کی دلچسپی کا مرکز بنتا جا رہا ہے۔
ٹرمپ نے کہا کہ ''یہاں نمائندگی کرنے والے کچھ ممالک ابراہیمی معاہدوں میں شامل ہونے جا رہے ہیں اور ان کے اعلانات آئندہ کچھ دنوں میں کر دیے جائیں گے ۔‘‘
ٹرمپ نے بارہا کہا ہے کہ وہ ان معاہدوں کو توسیع دینا چاہتے ہیں، جو انہوں نے وائٹ ہاؤس میں اپنے پہلے دورِ صدارت کے دوران کروائے تھے۔
متحدہ عرب امارات اور بحرین نے 2020 میں ٹرمپ کی ثالثی میں اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کیے تھے۔ اسی سال بعد میں مراکش نے بھی اسرائیل سے تعلقات استوار کیے۔
دیگر وسطی ایشیائی ممالک جیسے آذربائیجان اور ازبکستان، جن کے اسرائیل کے ساتھ پہلے ہی قریبی تعلقات ہیں، کو بھی ممکنہ طور پر ابراہیم معاہدوں میں شامل ہونے والے ممالک کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ یہ معاہدے ٹرمپ کی پہلی صدارت کی ایک نمایاں خارجہ پالیسی کامیابی سمجھے جاتے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران پر امریکی حملوں کا آغاز، جنوبی علاقوں میں دھماکوں کی گونج, مصر کی بندرگاہ پر ڈرون حملہ
30/July/2026 👁️ 164 بار دیکھا گیا
ہنگو میں دہشت گردوں کا حملہ، ڈی ایس پی سمیت 10 پولیس اہلکار ہلاک، 18 زخمی
30/July/2026 👁️ 125 بار دیکھا گیا
جنوبی اضلاع میں دہشت گرد نیٹو کا چھوڑا ہوا جدید اسلحہ استعمال کر رہے ہیں: آئی جی خیبرپختونخوا
30/July/2026 👁️ 141 بار دیکھا گیا
سوات، شمالی وزیرستان اور کوہاٹ میں دہشت گرد حملے، پولیس اہلکار سمیت 6 اہلکار ہلاک
30/July/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
سیکیورٹی فورسز کے خیبر اور نوشکی میں آپریشنز: 32 دہشت گرد ہلاک
30/July/2026 👁️ 119 بار دیکھا گیا
کراچی میں سی ٹی ڈی موبائل پر دستی بم حملہ، 2 اہلکار شدید زخمی
30/July/2026 👁️ 133 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8992 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4867 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3740 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3610 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2596 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2340 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C