قطر حماس کو پناہ دیتا ہے، اسی لیے دوحہ پر حملہ کیا، اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو
👁️ 252 بار دیکھا گیا
قطر حماس کو پناہ دیتا ہے، اسی لیے دوحہ پر حملہ کیا، اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو
یروشلم (ڈیلی اردو/ایجنسیاں) اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں حماس رہنماؤں پر فضائی حملہ ’’بالکل جائز‘‘ تھا کیونکہ قطر حماس کو پناہ اور مالی معاونت فراہم کرتا ہے۔
منگل 16 ستمبر کو ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نیتن یاہو نے کہا: ’قطر حماس سے رابطے میں ہے، وہ حماس کو پناہ دیتا ہے، اسے مالی مدد اور معاونت فراہم کرتا ہے۔ سطر کے پاس حماس پر دباؤ ڈالنے کی طاقت تھی مگر اس نے ایسا نہیں کیا۔ لہٰذا ہم نے جو کیا وہ جائز تھا۔‘‘
یہ قطر پر اسرائیلی فوج کا براہِ راست پہلا حملہ تھا جو امریکا کا قریبی اتحادی ہے۔ 9 ستمبر کو کیے گئے اس فضائی حملے میں دوحہ کے مرکز میں حماس رہنماؤں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ اس اقدام پر دنیا بھر میں شدید ردِعمل سامنے آیا۔
پیر کے روز عرب اور اسلامی ممالک کے رہنماؤں نے قطر میں ہنگامی اجلاس بلایا اور مشترکہ بیان میں عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ اسرائیل کے ساتھ اپنے سفارتی اور اقتصادی تعلقات پر نظرِ ثانی کریں۔
قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آلثانی نے بھی اسرائیلی اقدام کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ:
’’اسرائیل عرب دنیا کو اپنے اثر و رسوخ کے تحت لانا چاہتا ہے۔ دوحہ پر حملے کا مقصد غزہ سے متعلق مذاکرات کو بند گلی کی طرف دھکیلنا تھا۔‘‘
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بعد ازاں کہا تھا کہ اسرائیل نے اس حملے کی اطلاع انہیں تقریباً اسی وقت دی جب کارروائی کی جا رہی تھی، اسی لیے وہ قطری حکام کو آگاہ نہ کر سکے۔ تاہم ٹرمپ نے یقین دہانی کرائی کہ ایسا حملہ دوبارہ نہیں ہوگا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
تعز، الحدیدہ اور مأرب میں حوثی باغیوں کی کارروائیاں، 150 شہری ہلاک، 200 سے زائد زخمی اور 85 ہزار بے گھر ہونے کا دعویٰ
14/September/2026 👁️ 15 بار دیکھا گیا
حوثی باغیوں کا مأرب میں بے گھر افراد کے اجتماع کے قریب بیلسٹک میزائل حملہ، جانی نقصان نہیں ہوا
14/September/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے انڈونیشین بحریہ کے سربراہ اور لبنانی وزیر داخلہ کی ملاقات، دفاعی و سیکیورٹی امور پر گفتگو
14/September/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
محمد بن سلمان کی امریکی سینٹکام کمانڈر سے ملاقات، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
14/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
ایران: سراوان میں فورسز کی کاروائی ، بی ایل اے کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد اور 3 ایرانی اہلکار ہلاک
14/September/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
حوثی باغیوں کا سعودی عرب میں فوجی تنصیبات پر میزائل اور ڈرون حملوں کا دعویٰ
14/September/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26290 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15539 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11825 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9130 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7415 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5157 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C