لارک جزیرے پر امریکہ کا حملہ ، ایران کا اردن و قطر میں امریکی اہداف پر حملہ
👁️ 113 بار دیکھا گیا
لارک جزیرے پر امریکہ کا حملہ ، ایران کا اردن و قطر میں امریکی اہداف پر حملہ
تہران/واشنگٹن(ڈیلی اردو) ایران کے لارک جزیرے پر امریکی فورسز کی کارروائی کے بعد خطے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی۔ امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق کارروائی میں پاسدارانِ انقلاب کے دو راکٹ لانچرز کو نشانہ بنایا گیا۔
امریکی حکام کے مطابق ایرانی اہلکار آبنائے ہرمز میں بحری بارودی سرنگیں پہنچانے کے لیے راکٹ فائر کرنے کی تیاری کررہے تھے، اسی دوران امریکی فورسز نے کارروائی کی۔ ایرانی ذرائع نے حملے میں 2 افراد کے ہلاک اور 2 کے زخمی ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔
لارک جزیرہ آبنائے ہرمز میں بندر عباس کے قریب واقع ہے، جو عالمی بحری تجارت اور تیل کی ترسیل کے حوالے سے انتہائی اہم سمندری راستہ ہے۔
ایران کا امریکی حملے کا جواب، اردن اور قطر میں امریکی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
لارک جزیرے پر امریکی حملے کے چند گھنٹوں بعد ایران نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے خطے میں موجود امریکی اہداف پر میزائل حملے کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق مختلف مقامات سے میزائل داغے گئے، جن میں اردن میں کنگ حسین اور الازرق ایئربیسز کو نشانہ بنانے کا بھی دعویٰ کیا گیا۔ پاسدارانِ انقلاب نے دونوں اڈوں پر اہم تنصیبات کو نقصان پہنچانے کا دعویٰ کیا ہے۔
دوسری جانب اردن کی فوج نے کہا ہے کہ اس کے فضائی دفاعی نظام نے اردن کی فضائی حدود میں داخل ہونے والے 8 میزائلوں کو روک لیا۔ امریکی حکام کے مطابق اردن میں امریکی فورسز کو نشانہ بنایا گیا تاہم کسی بڑے نقصان کی اطلاع نہیں ملی، جبکہ قطر میں امریکی العدید ایئربیس کے قریب دھماکوں کی اطلاعات بھی سامنے آئیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام: مختلف مقامات پر حملے ، سکیورٹی فورسز کے 10 اہلکار زخمی
01/September/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز : آئل ٹینکر پر نامعلوم پروجیکٹائل سے حملہ، جانی نقصان نہیں ہوا
01/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
پنجاب اسمبلی نے انسدادِ دہشت گردی ترمیمی بل 2026 منظور کر لیا
31/August/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
مکہ دفاعی معاہدہ: سعودی عرب میں سیکریٹریٹ کے قیام پر اتفاق
31/August/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
عراق: جنگی باقیات پھٹنے سے 2 افراد ہلاک، متعدد زخمی
31/August/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
چاغی: سکیورٹی چوکی پر حملہ ناکام، 12 دہشتگرد ہلاک
31/August/2026 👁️ 127 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26263 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15508 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11791 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9087 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7375 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5054 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C