لاپتا افراد کیس: نگراں وزیراعظم کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے طلب کرلیا
👁️ 144 بار دیکھا گیا
لاپتا افراد کیس: نگراں وزیراعظم کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے طلب کرلیا
اسلام آباد (ڈیلی اردو) اسلام آباد ہائی کورٹ نے لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق کیس کی آئندہ سماعت پر نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کو طلب کرلیا۔
نجی ٹی وی چینل ’ڈان نیوز‘ کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے کیس کی سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے ایمان مزاری ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئیں۔
اسسٹنٹ اٹارنی جنرل عثمان گھمن نے عدالت کو آگاہ کیا کہ 12 میں سے مزید ایک طالب علم بازیاب ہو گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج اٹارنی جنرل دستیاب نہیں ہیں، اس لیے سماعت ملتوی کی جائے، اس کیس میں مزید وقت درکار ہے، مہلت دی جائے۔
جسٹس محسن اختر کیانی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) اور ڈائریکٹر جنرل ملٹری انٹیلی جنس (ایم آئی) کو طلب کرنے کا بھی عندیہ دے دیا۔
انہوں نے ریمارکس دیے کہ یہ تو میری مہربانی ہے کہ میں دونوں ڈائریکٹر جنرلز کو نہیں بلا رہا۔
جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ اغوا برائے تاوان کی سزا موت ہے، جو لوگ بھی اس کام میں ملوث ہیں ان کو پھانسی ہونی چاہیے، عام طور پر ایک بار پھانسی ہوتی ہے، اِن کیسسز میں ملوث افراد کو 2 بار پھانسی ہونی چاہیے۔
انہوں نے مزید ریمارکس دیے کہ ابھی نگران وزیراعظم کو طلب کرتا ہوں، پھر منتخب وزیراعظم کو بھی طلب کروں گا۔
دریں اثنا عدالت نے نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کو پیر کو طلب کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ وہ پیر کی صبح 10 بجے پیش ہو کر بتائیں کہ کیوں نہ ان کے خلاف مقدمہ کیا جائے؟
بعدازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت پیر (19 فروری) تک ملتوی کردی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان میں تجارتی و سرحدی اہداف پر حملے، چاغی میں پانچ گیس باؤزر نذرآتش، واشک میں اماراتی شیوخ کے فارم ہاؤس پر دھاوا
27/July/2026 👁️ 269 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا پولیس نے 83 مطلوب دہشت گردوں کے سروں کی قیمت مقرر کر دی
27/July/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
لکی مروت: ٹارگٹ کلنگ کے واقعے میں چھٹی پر آئے ایف سی اہلکار ہلاک
27/July/2026 👁️ 209 بار دیکھا گیا
ہنگو کے علاقے ابراہیم زئی سے پولیس اہلکار کی لاش برآمد
27/July/2026 👁️ 260 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان: سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 2 دہشت گرد ہلاک
26/July/2026 👁️ 268 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں آپریشن "العزم" جاری، ہلاک دہشت گردوں کی تعداد 13 ہوگئی
25/July/2026 👁️ 335 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8983 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4861 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3730 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3603 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2588 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2338 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C