لاپتہ افراد بازیابی کیس : وزارت دفاع کو بہت بڑا حکم جاری کر دیاگیا
👁️ 104 بار دیکھا گیا
لاپتہ افراد بازیابی کیس : وزارت دفاع کو بہت بڑا حکم جاری کر دیاگیا
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک ) سندھ ہائیکورٹ نے 40 سے زائد لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر وزارت دفاع اور وزارت داخلہ سے ملک بھر کے حراستی مراکز میں قید ملزمان کی رپورٹ طلب کر تے ہوئے آئندہ سماعت پر ملک بھر کے حراستی مراکز کی رپورٹ نہیں آئی تو فیصلہ جاری کریں گے ۔جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو اور جسٹس کے کے آغا کے روبرو 40 سے زائد لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔
لاپتہ سید حسین احمد کی بہن عدالت میں پیش ہوئی اور کہا کہ میرے بھائی کا کیس ملٹری کورٹ میں چل رہا ہے لیکن اس سے ملنے نہیں دیا جاتا، نہ ہمیں بتایا جارہا ہے کہ کس الزام میں کیس چلایا جارہا ہے، عدالتیں حکم جاری کرتی ہیں مگر کوئی مانتا نہیں ہے کہتے ہیں یہ سب کاغذ کے ٹکڑے ہیں، جب کوئی حکم مانتا ہی نہیں تو بند کردیں یہ عدالتیں، اگر ملوایا نہیں جارہا تو ٹی وی پر لاش ہی دکھا دیں۔
کراچی یونیورسٹی میں اسلامک اسٹیڈیز کے سربراہ ڈاکٹر عبدالرشید کے 2 بیٹوں کی بازیابی سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔ ڈاکٹر عبدالرشید نے بتایا کہ میرے دو بیٹے ستمبر 2017 سے لاپتہ ہیں جن کا ابھی تک کچھ پتہ نہیں ہے، ایک بیٹے دانش نے برطانیہ سے ایم بی اے کیا ہے اور دوسرا ایم بی بی ایس ڈاکٹر ہے۔درخواست گزار عبد الرشید کے وکیل منصف جان ایڈوکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ اگر عدالت ریاستی اداروں پر جرمانہ کرکے دبا ڈالے تو بازیابی میں مدد مل سکتی ہے۔
عدالت نے وزارت دفاع اور وزارت داخلہ سے ملک بھر کے حراستی مراکز میں قید ملزمان کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے ریمارکس دیے اگر آئندہ سماعت پر ملک بھر کے حراستی مراکز کی رپورٹ نہیں آئی تو عدالت خود کوئی فیصلہ جاری کرے گی۔
جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو نے کہا کہ دیکھیں کس طرح سرکاری اداروں کی نا اہلی کا ملبہ عدالتوں پر آتا ہے۔ کیس کی مزید سماعت 23 اپریل تک ملتوی کردی گئی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ نے ایران کی بحری ناکہ بندی ختم کرنے کا اعلان کر دیا
19/June/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
ایرانی سپریم لیڈر نے امریکہ سے براہِ راست مذاکرات کی اجازت دے دی
19/June/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
باجوڑ: دہشت گردوں نے گرلز ہائی اسکول کو بارودی مواد سے اڑا دیا
19/June/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
ایران نے معاہدہ توڑا تو فوجی کارروائی اور بحری ناکہ بندی دوبارہ ہوگی، امریکی وزیر دفاع
19/June/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں پولیس چیک پوسٹ پر کواڈ کاپٹر حملہ، 3 اہلکار زخمی
19/June/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
لبنان میں اسرائیلی کارروائی میں تین افراد ہلاک
18/June/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8837 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4577 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3283 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2461 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2102 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1907 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C