لاہور: اچھرہ واقعے میں نامزد 3 ملزمان کی ضمانتیں منظور
👁️ 165 بار دیکھا گیا
لاہور: اچھرہ واقعے میں نامزد 3 ملزمان کی ضمانتیں منظور
لاہور (ڈیلی اردو) انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور میں عربی خطاطی والا لباس پہننے کی بناء پر خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں گرفتار 3 ملزمان کی ضمانتیں منظور کرلیں۔
انسدادِ دہشت گردی عدالت کےجج ارشد جاوید نے فیصلہ سنایا۔تینوں ملزمان میں التمش ،ندیم اورعادل شامل ہیں۔پولیس نے عبوری ضمانتوں کروانے والے 2 ملزمان علیم الدین اور خالد شہنشاہ کو مقدمے سے بے گناہ قرار دیا۔ واقعے کا مقدمہ تھانہ اچھرہ پولیس نے درج کیا تھا۔
واضح رہے کہ 25 فروری کو لاہور کی مقامی مارکیٹ میں خاتون پر توہین مذہب کا الزام عائد کیا گیا تھا، خاتون کے کُرتے پر عربی الفاظ درج تھے جس نے ہجوم کو مشتعل کیا۔تاہم یہ الفاظ قرآنی آیات نہیں بلکہ عربی زبان کے الفاظ تھے۔ اے ایس پی گلبرگ شہربانو نقوی کے بروقت اقدام نے خاتون کو مجمع سے بچایا تھا۔
جس کے بعد خاتون پر عربی حروف تہجی والا لباس پہننے پر توہین مذہب کا الزام عائد کرتے ہوئے ہراساں کرنے والے مشتعل ہجوم کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے 19 مارچ کو اس مقدمے میں ملوث 4 ملزمان کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
چاغی میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
ایران نے سعودی عرب پر حوثی حملوں میں ملوث ہونے کا الزام مسترد کردیا، ریاض اور حوثیوں میں ثالثی کی پیشکش
17/October/2026 👁️ 178 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز بحری آمدورفت کے لیے کھلی ہے، ایران کی ناکہ بندی برقرار ہے، امریکی فوج کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
شمالی کوریا کا مصنوعی ذہانت سے لیس جدید تارپیڈو کا تجربہ کامیاب ہونے کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
حوثی باغیوں کے خلاف اسرائیلی مدد لینے کا سعودی عرب کو ٹرمپ کا مشورہ
17/October/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
اورکزئی میں پولیس اور سکاؤٹس کی مشترکہ کارروائی، 10 دہشتگرد ہلاک
16/October/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11910 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9258 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7517 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5461 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C