لاہور: اینٹی کرپشن نے چرچوں کی ملکیتی 5 کنال اراضی جعلسازی سے منتقلی کی کوشش ناکام بنا دی
👁️ 124 بار دیکھا گیا
لاہور: اینٹی کرپشن نے چرچوں کی ملکیتی 5 کنال اراضی جعلسازی سے منتقلی کی کوشش ناکام بنا دی
لاہور (ڈیلی اردو) اینٹی کرپشن نے مسیحی برادری کی عبادت گاہوں کی زمین جعلسازی سے ہتھیانے کی کوشش ناکام بنادی۔
مری اور کراچی میں چرچوں کی ملکیت جعلسازی سے حاصل کرنے پر ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے۔ مسیحی تنظیم لاہور ڈائیسن ٹرسٹ ایسوسی ایشن نے ڈی جی اینٹی کرپشن گوہر نفیس کو مقدمات درج کرنے کی درخواست کی جس پر ریجنل ڈائریکٹر لاہور نے انکوائری کمیٹی تشکیل دی۔
ڈپٹی ڈائریکٹر انوسٹی گیشن اور سرکل آفیسر پر مشتمل تحقیقاتی کمیٹی نے مقدمات درج کرنے کی سفارش کی۔
انکوائری رپورٹ کے مطابق ظفر اقبال نے جعلی ہبہ نامہ کے ذریعے فاطمہ جناح روڈ کراچی پہ واقع 2.42 ایکڑ اراضی اپنے نام پر ٹرانسفر کرنے کی کوشش کی، زمین چرچ آف انگلینڈ مشنری سوسائٹی نے لاہور ڈائیسن ٹرسٹ ایسوسی ایشن کو 1957 میں منتقل کی، پراپرٹی کا انتظام کراچی ڈائسن چرچ آف پاکستان کے ذریعہ چلایا جاتا تھا۔
ملزم ظفر اقبال نے پراپرٹی کے متعلق ہبہ نامہ اپنے حق میں بشپ آف لاہور عرفان جمیل کی طرف سے بنوایا اور جعلی ہبہ نامہ کے ذریعے پراپرٹی اپنے نام ٹرانسفر کروا لی۔ بعد ازاں ظفر اقبال نے مارچ 2019 میں زمین کا لیز اگریمنٹ محمد افضل قائم خانی کے ساتھ کیا۔
اینٹی کرپشن نے مری مال روڈ پر واقع ہولی ٹرینیٹی چرچ کی 2 کنال زمین لیز پر دینے کی کوشش بھی ناکام بنادی۔ ہولی ٹرینیٹی چرچ کی زمین جعلی مختار عام پر قبضہ مافیا نے ہتھیانے کی کوشش کی۔ شفیق مسیح نے چرچ کی 2 کنال 76 مربع فٹ زمین کے جعلی دستاویزات تیار کیں جو زمین کی ساٹھ سالہ لیز حاصل کرنے کیلئے تیار کی گئیں۔
ہولی ٹرینٹی چرچ مال روڈ مری کے متعلق جعلی مختار عام سب رجسٹرار اقبال ٹاؤن لاہور نے رجسٹر کیا۔ اقلیتی پراپرٹیز کی خرید و فروخت سے پہلے وفاقی گورنمنٹ کی اجازت بھی نہیں لی گئی۔ ملزمان کے خلاف مقدمات 03/2022 اور 02/2022 اینٹی کرپشن تھانہ میں درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سعودی عرب میں ہیلی کاپٹر حادثہ، دو فوجی افسر ہلاک؛ حوثیوں کے طیارہ مار گرانے کے دعوے سے متعلق متضاد اطلاعات
18/October/2026 👁️ 24 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر فائرنگ کا تبادلہ، پاکستانی فوج کی جوابی کارروائی میں افغان طالبان کی متعدد پوسٹیں نشانہ بننے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 28 بار دیکھا گیا
سعودی عرب: ریاض میں ڈرون اور خمیس مشیط کی جانب داغے گئے 2 بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 44 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فوج کا حماس کے 4 ارکان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ، جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام
18/October/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
عراق کے شہر اربیل میں ایرانی کرد اپوزیشن کے مرکز کے قریب دو دھماکے، علاقے میں ڈرونز کی بھی پروازیں
18/October/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15616 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9263 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7518 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5466 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C