لاہور: خاتون اول بشریٰ بی بی کا بیٹا موسیٰ خاور کے خلاف شراب کا مقدمہ درج
👁️ 47 بار دیکھا گیا
لاہور: خاتون اول بشریٰ بی بی کا بیٹا موسیٰ خاور کے خلاف شراب کا مقدمہ درج
لاہور (ڈیلی اردو) پنجاب پولیس نے خاتون اول بشریٰ کے بیٹے موسیٰ خاور کے خلاف شراب کا مقدمہ درج کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے تھانہ غالب مارکیٹ میں درج مقدمے کے متن کے مطابق کار سوار ملزمان کو ظہورالہٰی روڈ پر روکا گیا جن کے قبضے سے ایک بوتل شراب اور دو کین بیئر برآمد ہوئی۔
پولیس کے مطابق گاڑی میں تین افراد سوار تھے جن کی شناخت پاکپتن کے موسیٰ ولد خاور مانیکا، محمد احمد ولد احمد رضا اور لاہور سے تعلق رکھنے والے احمد شہریار ولد اعجاز کے ناموں سے ہوئی ہے۔ تینوں ہی شراب کے نشے میں دھت تھے، ملزمان کا سروسز ہسپتال میں چیک اپ کروایا گیا جہاں ڈاکٹر نے شراب نوشی کی تصدیق کی جس کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔
صحافی سعید چوہدری کا کہنا ہے کہ موسیٰ خاور اور ان کے ڈرائیور کو شخصی ضمانت پر رہا کردیا گیا ہے جب کہ ان کا دوست تاحال پولیس حراست میں ہیں۔
موسیٰ ولد خاور مانیکا پاکپتن والے شرابی دوست اور ڈرائیور سمیت گرفتار،شرابی دوست اندر موسیٰ اور ڈرائیور شخصی ضمانت پر رہا، pic.twitter.com/VqoKa8GXod
— Saeed Chaudhary (@saeedchaudhary6) February 21, 2022
انہوں نے بتایا کہ موسیٰ اور ان کے ڈرائیور نے شراب نہیں پی رکھی تھی جس کے باعث انہیں رہا کیا گیا جب کہ پچھلی نشست پر بیٹھا ان کا دوست احمد شہریار شراب کے نشے میں تھا جس کی وجہ سے اسے رہا نہیں کیا گیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 140 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 118 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 110 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 155 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 127 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26284 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15530 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11818 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9116 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7405 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5125 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C