لاہور میں 5 دن قید کی سزا پانے والا پان فروش 6 سال بعد رہا
👁️ 101 بار دیکھا گیا
لاہور میں 5 دن قید کی سزا پانے والا پان فروش 6 سال بعد رہا
لاہور (ویب ڈیسک) لاہور کی سیشن عدالت نے غلط قید اور انصاف میں تاخیر پر سائل سے معافی مانگ لی
لاہور کی عدالت نے انصاف میں تاخیر پر سائل سے معافی مانگتے ہوئے 6 سال میں پانچ دن کی سزا کیخلاف اپیل کا فیصلہ سنادیا۔
لاہور کے علاقے نولکھا میں پان فروش جمشید اقبال کو 2013 میں رمضان احترام آرڈیننس کے تحت اسپیشل مجسٹریٹ نے موقع پر پانچ دن قید کی سزا سنائی تھی جس کے خلاف ملزم نے عدالت سے رجوع کیا، لیکن اپیل پر فیصلہ آنے میں چھ سال لگ گئے اور 5 دن کی قید کی سزا چھ سال پر محیط ہو گئی۔
لاہور کی سیشن عدالت نے جمشید اقبال کی سزا کے خلاف اپیل پر فیصلہ سناتے ہوئے ملزم سے معافی مانگی اور بری کر دیا۔ ایڈیشنل سیشن جج محمد عامر حبیب نے ریمارکس دیے یہ واقعہ عدالتی نظام پر دھبہ ہے، جبکہ غلط قید کی سزا اور عدالتی نظام کی سستی پر عدالت آپ سے معافی مانگتی ہے۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں تحریر کیا کہ ملزم جمشید اقبال کو احترام رمضان آرڈیننس کے تحت غلط سزا ملی کیونکہ جس دفعہ کے تحت سزا ملی وہ آرڈیننس میں موجود ہی نہیں، اسپیشل مجسٹریٹ نے خلاف قانون پانچ دن قید کی سزا سنائی جس کیخلاف اپیل میں چھ سال کا وقت لگ گیا۔
سیشن عدالت نے اسپیشل مجسٹریٹ کے رویہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے چیف سیکریٹری پنجاب کو اہل افسران کو اسپیشل مجسٹریٹ تعینات کرنے کی ہدایت کی۔ ایڈیشنل سیشن جج نے ریمارکس دیے کہ اس طرح کا انصاف تو پتھر کے دور میں بھی نہیں کیا گیا، اسپیشل مجسٹریٹ جو خود ہی مقدمہ کا مدعی تھا اس نے جج بن کر سزا سنائی، ایک شہری کے چھ سال ضائع کردینے کی کوئی تلافی نہیں ہو سکتی
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ نے ایران کی بحری ناکہ بندی ختم کرنے کا اعلان کر دیا
19/June/2026 👁️ 196 بار دیکھا گیا
ایرانی سپریم لیڈر نے امریکہ سے براہِ راست مذاکرات کی اجازت دے دی
19/June/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
باجوڑ: دہشت گردوں نے گرلز ہائی اسکول کو بارودی مواد سے اڑا دیا
19/June/2026 👁️ 123 بار دیکھا گیا
ایران نے معاہدہ توڑا تو فوجی کارروائی اور بحری ناکہ بندی دوبارہ ہوگی، امریکی وزیر دفاع
19/June/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں پولیس چیک پوسٹ پر کواڈ کاپٹر حملہ، 3 اہلکار زخمی
19/June/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
لبنان میں اسرائیلی کارروائی میں تین افراد ہلاک
18/June/2026 👁️ 143 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8837 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4578 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3283 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2461 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2103 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1907 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C