لاہور میں ڈی آئی جی پر پولیس اہلکار کا قاتلانہ حملہ، تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل
👁️ 77 بار دیکھا گیا
لاہور میں ڈی آئی جی پر پولیس اہلکار کا قاتلانہ حملہ، تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل
لاہور (ڈیلی اردو) لاہور میں پولیس افسران بھی غیر محفوظ ہوگئے، پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں ڈی آئی جی شہزاد اسلم صدیقی پر کانسٹیبل نے واک کے دوران چاقو سے حملہ کر دیا۔
ڈی آئی جی شہزاد اسلم صدیقی پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں نماز کی ادائیگی کے بعد واک کرتے ہوئے واپس پیدل جارہے تھے کہ اس دوران کانسٹیبل نے چاقو سے اُن پر حملہ کر دیا جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگئے جنہیں دیگر اہلکاروں نے طبی امداد کے لئے سروسز ہسپتال منتقل کردیا جبکہ حملہ آور کانسٹیبل کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
زخمی ڈی آئی جی اسلم صدیقی کی مدعیت میں ملزم کانسٹیبل کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ایف آئی آر میں ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ میں مسجد میں نماز کی ادائیگی کے بعد واپس واک کرتا ہوا جارہا تھا کہ اس دوران کانسٹیبل محمد رفیق آیا اور مجھے سلام کیا۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ سلام کا جواب دینے کے بعد کانسٹیبل نے چاقو نکال لیا اور مجھ پر وار شروع کردیئے۔ مجھے شدید زخمی کرنے کے بعد وہ فرار ہوگیا تاہم میں نے تھوڑے فاصلے پر موجود اہلکاروں کو مدد کےلئے پکارا جنہوں نے کانسٹیبل محمد رفیق کو حراست میں لے کر مجھے طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا۔
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی آئی جی اسلم صدیقی نے کانسٹیبل محمد رفیق کے سلام کا جواب ٹھیک طریقے سے نہیں دیا جس پر وہ طیش میں آگیا اور چاقو سے اُن پر حملہ کردیا۔
ڈی آئی جی چھریاں اور سر پر چوٹ لگنے سے شدید زخمی ہوگئے، واقعے کا علم ہونے پر اعلیٰ پولیس افسران پولیس لائنز پہنچ گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے اور وہ اس وقت پولیس لائن کے کوارٹرز گارڈ میں قید ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق کانسٹیبل پرمقدمہ درج کیا جائے گا۔ ڈی آئی جی شہزاد اسلم صدیقی کو ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا۔ ہسپتال کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 100 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 114 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26281 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11817 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9111 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7402 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5110 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C