لاہور: ڈی جی آئی ایس آئی کان کھول کر سن لو میں صرف ملک کی خاطر چپ ہوں، عمران خان
👁️ 59 بار دیکھا گیا
لاہور: ڈی جی آئی ایس آئی کان کھول کر سن لو میں صرف ملک کی خاطر چپ ہوں، عمران خان
اسلام آباد (ڈیلی اردو/وی او اے) پاکستان تحریکِ انصاف کے سربراہ عمران خان نے ڈی جی آئی ایس آئی کی پریس کانفرنس پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اُنہوں نے کبھی کوئی غیر آئینی مطالبہ نہیں کیا اور وہ صرف شفاف انتخابات چاہتے ہیں۔
ڈی جی آئی ایس آئی کان کھول کر سن لو ، میں ملک کی خاطر خاموش ہوں اس لئے اداروں کے خلاف کچھ نہیں بولتا ۔ عمران خان pic.twitter.com/k6MRqKMpWT
— Ambreen PTI (@AmbreenPTI1) October 28, 2022
لاہور کے لبرٹی چوک پر جمعے کو لانگ مارچ کے آغاز کے موقع پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس آئی کی پریس کانفرنس پر وہ بہت کچھ کہہ سکتے ہیں، لیکن نہیں چاہتے کہ ملک کے ادارے کمزور ہوں، اس لیے ملک کی خاطر خاموش ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس آئی نے “جس طرح کی پریس کانفرنس کی اس طرح کی سیاسی پریس کانفرنس تو شیخ رشید بھی نہیں کرتے۔”
انہوں نے الزام لگایا: “آپ کا نشانہ صرف عمران خان تھا، آپ نے ان چوروں کے بارے میں کچھ نہیں کہا، آپ غیر جانب دار نہیں رہے۔’
عمران خان نے ڈی جی آئی ایس آئی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے کبھی کوئی غیر آئینی مطالبہ نہیں کیا، میں صرف شفاف انتخابات چاہتا ہوں۔
‘اعظم سواتی پر تشدد میں ملوث فوجی افسران کو ہٹایا جائے’
انہوں نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے مطالبہ کیا کہ سینیٹر اعظم سواتی پر مبینہ تشدد میں ملوث فوجی افسران کو اُن کے عہدوں سے ہٹایا جائے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ اعظم سواتی نے اپنی پریس کانفرنس میں میجر جنرل فیصل اور بریگیڈیئر فہیم کا نام لیا ہے۔ میں مطالبہ کرتا ہوں کہ آرمی چیف ان کے خلاف کارروائی کریں۔
عمران خان نے ایک بار پھر ‘ڈرٹی ہیری’ کا تذکرہ کرتے ہوئے الزام لگایا کہ جب سے وہ اسلام آباد میں آئے ہیں، لوگوں کو اُٹھایا جا رہا ہے اور اُنہیں برہنہ کر کے تشدد کیا جا رہا ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ پرامن لانگ مارچ کر رہے ہیں اور سپریم کورٹ کے احکامات کے تحت اسلام آباد میں مخصوص مقامات پر احتجاج کریں گے۔
سربراہ تحریکِ انصاف کا کہنا تھا کہ وہ نوجوانوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ کسی قسم کا انتشار نہ ہونے دیں کیوں کہ آج وہ اپنے 26 سالہ سیاسی جدوجہد کا سب سے اہم سفر شروع کرنے جا رہے ہیں۔
سربراہ تحریکِ انصاف نے مزید کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ اس ملک کے فیصلے لندن یا واشنگٹن کے بجائے پاکستان میں ہوں اور کوئی ہمیں یہ حکم نہ دے کہ ہم کسی کی جنگ میں شامل ہو کر ہزاروں شہریوں کی قربانی دیں۔
ڈی جی آئی ایس آئی نے اپنی پریس کانفرنس میں کیا کہا تھا؟
خیال رہے کہ عمران خان کا فوجی قیادت کے حوالے سے یہ ردِعمل جمعرات کو ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتحار اور ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ میڈیا پر آنے والے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹننٹ جنرل ندیم انجم کی غیر معمولی پریس کانفرنس کے بعد سامنے آیا ہے۔
اس پریس کانفرنس میں ڈی جی آئی ایس آئی نے کہا تھا کہ مارچ میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو غیر معینہ مدت تک کے لیے ایکسٹینشن دینے کی پیش کش کی گئی تھی جسے اُنہوں نے مسترد کر دیا۔
ڈی جی آئی ایس آئی نے کہا تھا کہ راتوں کو ہم سے ملاقات کر کے جائز اور ناجائز مطالبات سامنے رکھتے جاتے تھے، لیکن دن کی روشنی میں ہمیں کبھی نیوٹرل، جانور، غدار کے القابات سے نوازا جاتا تھا۔
جنرل ندیم انجم نے اپنی پریس کانفرنس میں یہ بھی کہا تھا کہ ہم نے غیر آئینی اقدام سے گریز کیا، اسی لیے ہمارے خلاف منفی پروپیگنڈہ کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے ترجمان میجر جنرل بابر افتحار نے پریس کانفرنس کے دوران واضح کیا تھا کہ فوج بطور ادارہ یہ طے کر چکی ہے کہ وہ سیاسی معاملات سے خود کو الگ تھلگ کر چکی ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ نہ صرف موجودہ فوجی قیادت کا ہے بلکہ آنے والے وقت میں فوج کی کمان سنبھالنے والے تمام افسران بھی اس پر متفق ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
لبنان میں اسرائیلی حملے، بچے سمیت 7 افراد ہلاک، جھڑپیں شدت اختیار کر گئیں
22/June/2026 👁️ 131 بار دیکھا گیا
سوئٹزرلینڈ مذاکرات میں پیش رفت کے دعوے، مگر ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی
22/June/2026 👁️ 172 بار دیکھا گیا
کریمیا پر یوکرین کا بڑا حملہ، 4 افراد ہلاک، ایندھن کی فروخت معطل
21/June/2026 👁️ 189 بار دیکھا گیا
یورینیم افزودگی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ایرانی صدر پزشکیان
21/June/2026 👁️ 317 بار دیکھا گیا
کراچی میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، خودکش بمبار گرفتار، جیکٹ برآمد
21/June/2026 👁️ 128 بار دیکھا گیا
لبنان میں مداخلت نہ رکی تو ایران پر دوبارہ حملہ کرینگے، امریکی صدر ٹرمپ
21/June/2026 👁️ 165 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8847 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4603 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3297 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2469 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2120 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1916 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C