لبنان میں امریکی سفارتخانے پر فائرنگ، شامی حملہ آور زخمی حالت میں گرفتار
👁️ 57 بار دیکھا گیا
لبنان میں امریکی سفارتخانے پر فائرنگ، شامی حملہ آور زخمی حالت میں گرفتار
بیروت (ڈیلی اردو/اے ایف پی) لبنان کے دارالحکومت بیروت میں امریکی سفارت خانے کے قریب فائرنگ کے بعد ایک شامی شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی خبرکے مطابق لبنانی فوج نے گرفتاری کی تصدیق کی جب کہ سفارتی مشن نے بتایا کہ اس کے حکام محفوظ ہیں۔
فوج کی جانب سے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا گیا کہ اوکر کے شمالی مضافاتی علاقے میں واقع سفارت خانے کو ’شام کی شہریت رکھنے والے ایک شخص کی طرف سے فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔
بیان میں کہا گیا کہ ’علاقے میں تعینات فوجی اہلکاروں نے فائرنگ کرنے والے پر جوابی فائرنگ کی جس سے شوٹر زخمی ہو گیا، زخمی کو گرفتار کر کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا‘۔
فوج نے کہا کہ وہ اس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
امریکی سفارتخانے نے کہا کہ ’مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بج کر 34 منٹ پر ہائی سیکیورٹی مشن کے داخلی راستے کے قریب چھوٹے ہتھیار سے فائرنگ کی اطلاع موصول ہوئی‘۔
ایکس پر جاری بیان میں کہا گیاکہ لبنانی فوج، سیکیورٹی فورسز اور ہمارے سفارت خانے کی سیکورٹی ٹیم کے فوری ردعمل کی بدولت ہماری ایمبیسی اور ہماری ٹیم محفوظ ہے، مزید تفتیش جاری ہے اور ہم میزبان ملک کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ قریبی رابطے میں ہیں۔
گزشتہ سال ستمبر میں ایک مسلح شخص نے امریکی سفارت خانے پر فائرنگ کی تھی جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا، لبنانی پولیس نے الزام لگایا تھا کہ فائرنگ کرنے والا ڈیلیوری ڈرائیور تھا جو سیکیورٹی اہلکاروں کے ہاتھوں اپنی ’تذلیل‘ کا بدلہ لینا چاہتا تھا۔
یہ فائرنگ 1984 میں بیروت میں امریکی سفارت خانے کے باہر مہلک کار بم دھماکے کی برسی کے موقع پر ہوئی جس کا الزام امریکا نے حزب اللہ پر لگایا۔
لبنان میں امریکی سفارتی اور فوجی مشنز پر 1975-1990 کی خانہ جنگی کے دوران متعدد حملے کیے گئے جب کہ اس دوران تنظیم نے کئی امریکیوں کو یرغمال بھی بنایا۔
اپریل 1983 میں کیے گئے ایک خودکش حملے کے نتیجے میں 63 افراد کی ہلاکت کے بعد سفارت خانہ اوکر منتقل کر دیا گیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک
23/July/2026 👁️ 397 بار دیکھا گیا
بلوچستان کے تین اضلاع سے سات افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد
23/July/2026 👁️ 385 بار دیکھا گیا
امریکہ نے سعودی عرب کو جوہری پروگرام شروع کرنے کی اجازت دے دی
23/July/2026 👁️ 315 بار دیکھا گیا
مہمند میں سیکیورٹی فورسز کی بی ڈی ٹیم پر دھماکا، 3 اہلکار ہلاک، 4 زخمی
23/July/2026 👁️ 287 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشت گرد ہلاک، 2 خواتین خودکش بمبار گرفتار
23/July/2026 👁️ 317 بار دیکھا گیا
حوثیوں کی سعودی عرب کو دھمکی، پاکستان نے سخت وارننگ جاری کر دی
23/July/2026 👁️ 633 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8971 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4831 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3712 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3582 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2571 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2324 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C