لبنان میں حزب اللہ کا اسرائیل کے خلاف دفاعی کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
👁️ 332 بار دیکھا گیا
لبنان میں حزب اللہ کا اسرائیل کے خلاف دفاعی کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
بیروت (ڈیلی اردو) لبنان میں ایرانی حمایت یافتہ تنظیم حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے کہا ہے کہ ’ایران اور خطے میں مزاحمتی تحریکوں کو ختم کرنے کی کوششیں ناکام ہو گئی ہیں اور امریکی و اسرائیلی منصوبے کی ناکامی کے بعد ایک نئے مرحلے کا آغاز ہو چکا ہے۔‘
ایرانی خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق ’شیخ نعیم قاسم نے اتوار کے روز لبنانی مقامی میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ حالیہ جنگ کے بعد ایران مزید مضبوط ہو کر ابھرا ہے۔‘
اُن کا مزید کہنا تھا کہ ’ایران نے بڑی قربانیاں دینے کے باوجود یہ ثابت کیا ہے کہ وہ اپنے حقوق سے دستبردار نہیں ہوگا۔‘
حزب اللہ اور اسرائیلی فوج کے درمیان لبنان میں اتوار کے روز چھڑپوں میں کمی کی اطلاعات سامنے آئیں، تاہم اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ’اسرائیلی فوج شمالی اسرائیل کے تحفظ کے لیے جب تک ضروری ہوا تب تک جنوبی لبنان میں موجود رہے گی۔‘
دوسری جانب حزب اللہ کے رہنما نعیم قاسم نے جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج کی موجودگی کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’حزب اللہ اپنی دفاعی کارروائیاں جاری رکھے گی۔‘
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
مصر کا سعودی عرب کی حمایت کا اعلان، دفاع اور سلامتی کے لیے ہر ممکن تعاون کی پیشکش
18/October/2026 👁️ 38 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی تین کارروائیاں، بی ایل اے سے وابستہ 8 مبینہ دہشت گرد ہلاک، 490 کلوگرام دھماکا خیز مواد برآمد
18/October/2026 👁️ 26 بار دیکھا گیا
سعودی عرب میں ہیلی کاپٹر حادثہ، دو فوجی افسر ہلاک؛ حوثیوں کے طیارہ مار گرانے کے دعوے سے متعلق متضاد اطلاعات
18/October/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر فائرنگ کا تبادلہ، پاکستانی فوج کی جوابی کارروائی میں افغان طالبان کی متعدد پوسٹیں نشانہ بننے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
سعودی عرب: ریاض میں ڈرون اور خمیس مشیط کی جانب داغے گئے 2 بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 207 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فوج کا حماس کے 4 ارکان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ، جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام
18/October/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15618 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9265 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7520 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5471 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C