لبنان میں فائر بندی کے بعد پہلی بار دو اسرائیلی فوجی دھماکے میں ہلاک
👁️ 1641 بار دیکھا گیا
لبنان میں فائر بندی کے بعد پہلی بار دو اسرائیلی فوجی دھماکے میں ہلاک
یروشلم/بیروت (ڈیلی اردو) اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ لبنان میں ایران نواز شیعہ ملیشیا حزب اللہ کے ساتھ جون میں ہونے والی فائر بندی کے بعد پہلی بار جنوبی لبنان میں ایک دھماکے کے نتیجے میں دو اسرائیلی فوجی ہلاک جبکہ چار دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔
اسرائیلی فوج کے مطابق واقعہ جنوبی لبنان کے اس علاقے میں پیش آیا جو گزشتہ کئی ماہ سے اسرائیلی فوج کے کنٹرول میں ہے اور ماضی میں حزب اللہ کا مضبوط گڑھ سمجھا جاتا تھا۔
فوجی بیان میں کہا گیا کہ دھماکے میں دو اہلکار ہلاک اور چار زخمی ہوئے، تاہم دھماکے کی نوعیت اور استعمال ہونے والے دھماکہ خیز مواد کے بارے میں تحقیقات جاری ہیں۔
اسرائیلی فوج کے ایک اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ فوجیوں کی گاڑی جنوبی لبنان کے گاؤں مجدل زون میں داخل ہوتے ہی دھماکہ خیز مواد کی زد میں آگئی، جس کے نتیجے میں یہ جانی نقصان ہوا۔
اسرائیلی میڈیا نے ان ہلاکتوں کی خبر بدھ کو دی تھی، جبکہ فوج نے جمعرات کو باضابطہ طور پر اس کی تصدیق کی۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج نے بدھ کے روز جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے مبینہ ٹھکانوں پر نئے فضائی حملے بھی کیے۔ اسرائیل کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی حزب اللہ کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی مبینہ خلاف ورزی کے جواب میں کی گئی۔
لبنانی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فضائی حملوں میں کم از کم دو افراد ہلاک جبکہ 20 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔
جون میں اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان فائر بندی معاہدے کے بعد دونوں فریقوں کے درمیان بڑے پیمانے پر لڑائی رکی ہوئی ہے، تاہم وقفے وقفے سے حملوں اور جھڑپوں کے باعث سرحدی علاقوں میں کشیدگی برقرار ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بنوں : ڈومیل میں سیکیورٹی آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک، 4 آئی ای ڈیز ناکارہ
04/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
ایرانی حکومت کا خاتمہ اسرائیل کا اہم ہدف، نظام کمزور ہوچکا ہے، جلد گرا سکتے ہیں: نیتن یاہو
04/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
کوئٹہ کینٹ میں پولیس اہلکاروں کے داخلے پر مبینہ پابندی ، کینٹ پاس طلب
03/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی : نامعلوم افراد کی فائرنگ جے یو آئی رہنما ہلاک
03/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
یمن: تعز میں شدید لڑائی، حوثی باغیوں کی کئی محاذوں پر پیش قدمی، حکومتی فورسز کا جوابی حملہ
03/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26273 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15521 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11802 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7388 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5064 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C