لبنان پر اسرائیل کے فضائی حملوں میں حزب اللہ کے سینئیر کمانڈر سمیت 10 جنگجو ہلاک
👁️ 70 بار دیکھا گیا
لبنان پر اسرائیل کے فضائی حملوں میں حزب اللہ کے سینئیر کمانڈر سمیت 10 جنگجو ہلاک
تل ابیب + بیروت (ڈیلی اردو/اے پی/وی او اے) حزب اللہ نے جمعرات کو کہا ہے کہ اس نے جنوبی لبنان میں اسرائیل کے حملوں میں اپنے دس شہریوں کی ہلاکت کے جواب میں ابتدائی کارروائی کرتے ہوئے شمالی اسرائیل پر درجنوں راکٹ داغے ہیں۔ اقوام متحدہ نے غزہ میں اسرائیل کی کارروائی شروع ہونے کے بعد سے اسرائیل اور لبنان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کو خطرناک قرار دیا ہے اور زور دیا ہے کہ اسے روکا جائے۔
اس سے قبل لبنان کے سرکاری میڈیا نے کہا تھا کہ لبنان میں اسرائیل کے دو فضائی حملوں میں عام شہریوں کی اموات کی تعداد بڑھ کر دس ہو گئی ہے۔ جب کہ گزشتہ روز کا حملہ چار ماہ سے زیادہ عرصے کی سرحد پار جھڑپوں میں ہلاکت خیزی میں سنگین تھا۔
اسرائیل کی فوج نے کہا کہ اس کی کارروائی میں عسکریت پسند گروپ حزب اللہ کی ایلیٹ رضوان فورس کے ایک سینئیر کمانڈر علی دبس ہلاک ہوئے ہیں جو اسرائیلی فوج کے مطابق گزشتہ سال اسرائیل کے اندر ایک حملے میں اہم کردار تھے، اور اسرائیل پر گزشتہ چار ماہ میں ہونے والے حملوں کی کمان بھی کر چکے تھے۔
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ علی دبس کو بدھ کے روز لبنان کے جنوبی شہر نباتیہ میں ان کے نائب حسن ابراہیم عیسیٰ اور حزب اللہ کے ایک اور کارکن کے ساتھ کارروائی میں ہلاک کیا تھا۔
حزب اللہ نے تصدیق کی کہ ایک کمانڈر سمیت اس کے تین جنگجو ہلاک ہو چکے ہیں۔ اس نے بدھ کے حملوں کے خلاف جوابی کارروائی کا دعویٰ کیا اور جمعرات کی شام حزب اللہ نے کہا کہ اس نے ابتدائی جوابی کارروائی کی ہے اور شمالی اسرائیل کے قصبے کریات شیمونا پر متعدد راکٹ داغے ہیں۔
اسرائیلی قصبے سے کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی فوری طور پر کوئی اطلاع نہیں ملی جہاں بیشتر رہائشی ان ہزاروں افراد میں شامل ہو چکے ہیں جو اکتوبر میں جنگ شروع ہونے کے بعد سے علاقہ چھوڑ کر فرار ہو گئے ہیں۔
جمعرات کو جنوبی لبنان میں مزید اسرائیلی حملوں کی رپورٹس ملیں اور لبنان کے نگران وزیر اعظم نجیب میقاتی نے حملوں میں اضافے کی مذمت کی۔
میقاتی کے دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا،” ایک ایسے وقت میں جب ہم امن پر زور دے رہے ہیں اور تمام فریقوں سے صورت حال کو مزید خراب نہ کرنے کی اپیل کر رہے ہیں، ہم دشمن کو اپنی جارحیت بڑھاتے ہوئے پاتے ہیں۔”
اسرائیلی فوج نے کہا کہ جمعرات کے حملوں میں حزب اللہ کے انفرا اسٹرکچر اور لانچ پوسٹس کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ لبنان کے سرکاری خبر رساں ادارے، نیشنل نیوز ایجنسی یا این این اے کے مطابق اسرائیل کی ایئر فورس نے سرحدی قصبوں، لبونہ، وادی سلوقی،مجدال سلم اور ہولا کے نزدیک حملے کیے۔
اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے دفتر کے ترجمان اوی ہیمان نے کہا کہ اسرائیلی فوج حزب اللہ کے باقاعدہ حملوں کا جواب مسلسل دیتی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ، حزب اللہ کو ہمارا پیغام ہمیشہ سے یہ تھا اور رہے گا کہ ہمیں نہ آزمائیں۔
لبنان اسرائیل سرحد پر تعینات اقوام متحدہ کی امن فورس نے، جو یو این آئی ایف آئی ایل کے طور پر معروف ہے، تازہ ترین جھڑپ پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور تمام شامل فریقوں پر زور دیا ہے کہ وہ صورت حال کو مزید بگڑنے سے روکنے کے لیے لڑائیوں کو روکیں۔
این این اے نے کہا کہ، نباتیہ میں کیے گئے حملے میں ایک عمارت کا ایک حصہ منہدم ہو گیا جب کہ ایک ہی خاندان کے سات افراد ہلاک ہو گئے جن میں ایک بچہ شامل تھا۔ ایک لڑکا جس کے بارے میں ابتدا میں رپورٹ دی گئی تھی کہ لاپتہ ہے، وہ ملبے کے نیچے سے ملا۔ اس سے قبل کی رپورٹوں میں کہا گیا تھا کہ چار لوگ ہلاک ہوئے تھے۔
حزب اللہ کے سینئر عہدے دار شیخ نبیل کاؤک نے جمعرات کو جنوبی لبنان میں ایک تقریب میں کہا کہ عسکریت پسند گروپ جنگ کے پھیلنے کے امکان کے لیے تیار ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ہنگو میں آئی ای ڈی دھماکہ، معروف قبائلی رہنما حاجی عزت گل ہلاک
22/July/2026 👁️ 225 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں دہشت گردوں نے سرکاری سکول بارودی مواد سے تباہ کردیا
22/July/2026 👁️ 278 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایرانی بندرگاہوں اور شہروں پر نئے فضائی حملے
22/July/2026 👁️ 179 بار دیکھا گیا
ایرانی وزیر داخلہ کی وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سے ملاقاتیں
22/July/2026 👁️ 157 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں جھڑپوں کے دوران مسجد اور مدرسہ تباہ، تحقیقات کا مطالبہ
22/July/2026 👁️ 266 بار دیکھا گیا
حماس نے خلیل الحیہ کو تنظیم کا نیا سربراہ مقرر کر دیا
22/July/2026 👁️ 322 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8970 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4830 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3665 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3580 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2570 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2324 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C