لندن: حزب اللہ سے تعلق اور دہشت گردی کی تربیت کے الزامات میں دو افراد گرفتار
👁️ 181 بار دیکھا گیا
لندن: حزب اللہ سے تعلق اور دہشت گردی کی تربیت کے الزامات میں دو افراد گرفتار
لندن (ڈیلی اردو) برطانوی پولیس نے دو افراد پر ایرانی حمایت یافتہ لبنانی گروپ حزب اللہ سے تعلق اور لبنان میں دہشت گردی کے ایک تربیتی کیمپ میں شرکت کے الزامات عائد کر دیے ہیں۔
دونوں افراد کو لندن میں ان کے گھروں سے گرفتار کیا گیا اور ان پر مجموعی طور پر دہشت گردی کے نو الزامات ہیں۔
پولیس کے مطابق 40 سالہ انیس مکی پر 2021 میں جنوبی لبنان کے شہر جزین میں واقع برکہ جبور ایئر بیس میں ایک تربیتی کیمپ میں شرکت، دہشت گردی کی تیاری اور حزب اللہ و حماس کی حمایت کے الزامات ہیں۔ دوسرے ملزم، 33 سالہ محمد ہادی پر بھی حزب اللہ سے تعلق اور جنوبی لبنان میں دہشت گردی کے ایک تربیتی کیمپ میں شرکت کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
انسداد دہشت گردی کے ذمہ دار برطانوی پولیس کے سربراہ نے کہا کہ یہ گرفتاریاں طویل تحقیقات اور بین الاقوامی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون کا نتیجہ ہیں۔ دونوں ملزمان منگل کے روز ویسٹ منسٹر میں ایک مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیے جانے والے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان: مستونگ میں مسافر وین سے 20 زیرِ تربیت پولیس اہلکار اغوا، تین مسافر اور ڈرائیور رہا
17/October/2026 👁️ 41 بار دیکھا گیا
قلعہ عبداللہ میں مسلح افراد نے پنکئی پولیس چوکی کی عمارت گرا دی
17/October/2026 👁️ 28 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: کپواڑہ میں لائن آف کنٹرول کے قریب فائرنگ، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 30 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کے ساحل کے قریب آئل ٹینکر پر راکٹ حملہ، ایک ہی علاقے میں دو واقعات رپورٹ
17/October/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
ایران سعودی عرب اور حوثی باغیوں کے درمیان تنازع کے سیاسی حل میں تعاون کے لیے تیار
17/October/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
سعودی عرب : دہشت گردی کے مقدمات میں 5 شہریوں کی سزائے موت پر عمل درآمد
17/October/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11910 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9259 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7517 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5463 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C